اسرائیل کا حزب اللہ پر سابق وزیر دفاع کے قتل کی سازش کا الزام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی سیکورٹی سروسز نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ سال حزب اللہ کی طرف سے سابق اسرائیلی وزیر دفاع کے قتل کی منصوبہ بندی کی گئی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

آج بدھ کو اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے انکشاف کیا کہ اس نے ستمبر 2023ء میں سابق وزیر دفاع اور چیف آف اسٹاف موشے یعلون کے خلاف ایک قاتلانہ حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ شین بیت اور اسرائیلی پولیس کی مشترکہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تل ابیب کے یارکون پارک میں ہونے والی اس قاتلانہ کوشش کے پیچھے حزب اللہ کا ایک سیل تھا۔

پارک میں دھماکہ خیز آلہ

چینل 12 کے مطابق شین بیت نے بتایا کہ حزب اللہ کے ایک سیل نے نو فلسطینیوں، "اسرائیلی عربوں" سے رابطہ کیا اور انہیں اس کام کے لیے بھرتی کیا۔

گذشتہ سال 17 ستمبر کی صبح یارکون پارک میں ایک دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا تھا اور بعد میں پتہ چلا کہ یہ ایرانی ساختہ تھا۔

دریں اثناء واقعہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا تھا۔ اس کے بعد پولیس نے آٹھ اسرائیلی عربوں کو گرفتار کرلیا۔ اسرائیلی حکام نے گذشتہ اکتوبر 2023ء میں ان پر "دہشت گردی اور ایک دشمن تنظیم کے ساتھ روابط" کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

منگل کو شن بیت ایجنسی نے اعلان کیا کہ اس نے حزب اللہ کے ایک سابق سینئر سیکورٹی اہلکار کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے قتل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں