سعودی عرب کی یمن، لبنان، سوڈان، چاڈ اور اردن کے شہریوں کے لیے امداد کی فراہمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے اردن، چاڈ، سوڈان، یمن اور لبنان میں شہریوں کے لیے امداد فراہم کی ہے۔

یمن کی تعز گورنری کے المعافر ڈاریکٹوریٹ میں 345 خوراک کے پیکج تقسیم کیےگئے۔ اس امدادی سامان جس سے 2,415 افراد مستفید ہوئے، جن میں سیلاب اور بارشوں سے متاثر ہونے والے انتہائی ضرورت مند گروپوں کے 345 خاندان بھی شامل ہیں۔

دوسری طرف شاہ سلمان انسانی امدادی مرکز نے جمہوریہ سوڈان کی شمالی ریاست کے علاقے مروی میں 600 شیلٹر بیگ تقسیم کیے جس سے طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والے انتہائی ضرورت مند خاندانوں کے 3,056 افراد مستفید ہوئے۔

اس کے علاوہ شاہ سلمان امدادی مرکز نے لبنان کے عکر گورنری اور المنیہ ضلع میں العمل چیریٹیبل بیکری کے منصوبے پر عمل درآمد جاری رکھا۔

بارہ سے 18 ستمبر 2024ء تک کے عرصے کے دوران پراجیکٹ نے ضرورت مند خاندانوں کو روزانہ 25,000 روٹیاں تقسیم کیں، جن میں شامی، فلسطینی، اور شمالی لبنان میں مقیم میزبان برادری شامل ہے، جس سے 62,500 افراد اور 12,500 خاندانوں کو فائدہ پہنچا۔

بات صرف یہیں تک محدود نہیں تھی بلکہ شاہ سلمان انسانی امدادی مرکز کے کلینکس نے اردن میں شامی پناہ گزینوں کے زعتری کیمپ میں 2,516 مریضوں کے لیے طبی خدمات فراہم کیں۔

جنرل میڈیسن کلینک میں 669 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اورانہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ انہیں ضروری ادویات فراہم کی گئیں۔ انٹرنل میڈیسن کلینک میں ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور دمہ کے 82 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ پیڈیاٹرک کلینک میں 294 بچوں کا معائنہ کیا گیا۔ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں 229 مریض آئے اور جب کی دانتوں کی کلینک میں 125 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔

اسی کلینک میں 199 خواتین بھی آئیں جبکہ کان، ناک اور گلے کے کلینک میں 24 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں