سعودی عرب کا ’عرب اقدام‘، یواین قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے حل پر زور

شاہ سلمان کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں 10 نجی کالجوں کے قیام کی منظوری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیر صداعت کابینہ کے ریاض میں منعقدہ اجلاس میں دس پرائیویٹ کالجز کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔

شاہ سلمان نے سعودی عرب کے 94 ویں قومی دن کے موقع پر برادر اور دوست ممالک کے رہ نماؤں کے مخلصانہ جذبات اور نیک تمناؤں کے اظہار پر انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مملکت سعودی عرب، اس کے عوام اور قیادت کے لیے نیک خواہشات، ترقی اور خوش حالی کے لیے نیک جذبات کا اظہار کرنے والے عالمی رہ نماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

سعودی کابینہ نے عالمی کورل ریف انیشی ایٹو کی صدارت حاصل کرنے پر مملکت کی کامیابی کو بین الاقوامی سطح پر مملکت کی سمندری ماحول، حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے کی جانےوالی کاوشوں اور خدمات کا اعتراف ہے۔

اس دوران شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں سعودی وزراء کونسل نے ای گورنمنٹ اور سیاحت کی ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے اشاریوں میں مملکت کی اعلیٰ پوزیشن کی تعریف کی۔ کابینہ نے کہا کہ سعودی عرب اپنے وژن 2030 کی روشنی میں عالمی سطح پر قائدانہ کردار، ترقی اور پیش قدمی جاری رکھنے کے لیے مختلف سطحوں پر کامیابیوں کی منزلیں طے کررہا ہے۔

متعلقہ سیاق و سباق میں وزراء کونسل کے ارکان نے شوریٰ کونسل کے نویں اجلاس کے پہلے سال کے کام کے آغاز پر سالانہ شاہی خطاب کے مندرجات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہی خطاب میں شامل مواد مملکت کی ترجیحات، اہداف اور قومی سطح پر کامیابیوں کے ساتھ ساتھ اس کی خارجہ پالیسی کے قائم کردہ اصولوں اور پختہ موقف کا خلاصہ ہے۔

کابینہ کے اراکین نے غیر منافع بخش فاؤنڈیش کے قیام پر شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فاؤنڈیشن کے قیام کو سراہا۔

اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی امور میں ہونے والی تمام پیش رفتوں پر توجہ دی۔ علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو بڑھانے کے لیے مملکت کی کوششوں کا اعادہ کیا۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں سعودی عرب کی وزراء کونسل نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی اسرائیلی قبضےکے خاتمے سے متعلق قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا۔ اجلاس میں مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور پائیدار حل تک پہنچنے کے لیے قابل اعتماد عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس حوالے سے مملکت نے ایک بار پھ مسئلہ فلسطین کا جامع حل کے لیے عرب امن اقدام اور بین الاقوامی قانونی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں