امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیا ہے۔ وہ تقریبا ایک سال سے جاری غزہ میں اسرائیل کی اب تک کی سب سے لمبی جنگ کے بارے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے تھے ۔
انہوں نے غزہ میں اسرائیلی جنگی بمباری کو عریاں جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا ' یہ ایک بد ترین نسل کشی ہے جس کا فلسطینیوں کو غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں سامنا ہے۔ '
ان کہنا تھا نسل کشی جو کی جارہی ہے یہ بین الاقوامی قانون میں جرم ہے۔ خیال رہے جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس جاری ہے جس میں عالمی رہنما شریک ہیں۔