لبنان جنگ : فوجی حکمت عملی کو' مینورنگ ایکشن ' کےتحت آگےبڑھانا ہوگا:اسرائیلی کمانڈر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی فوج کو لبنان کے خلاف اپنی جنگ کے لیے ' مینورنگ ایکشن ' کی حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ شمالی اسرائیلی فوجی کمان کو شمالی کمان کے سربراہ نے جنگی حکمت عملی کو جامع بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی شمالی کمان کے سربراہ نے اس سلسلے میں جاری جردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ اب جب کہ اسرائیلی جنگی مہم ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اس کے لیے تیاری کرے کہ اسے 'مینورنگ ایکشن ' کرنا ہوگا۔

میجر جنرل اوری گورڈن نے اسرائیل کے شمالی بارڈر سے جڑی بریگیڈ کی جنگی مشقوں کا معائنہ کیا اور اس موقع پر گفتگو میں اپنے جنگی چیلنج کے لیے 'مینورنگ ایکشن' کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ ریمارکس جنوبی لبنان کی سرحد سے ممکنہ طور پر لبنان کے اندر نفوذ کے پس منظر میں تھا۔

تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی متعین بات نہیں کی نہ ہی وہ تفصیل میں گئے ہیں کہ حزب اللہ کے خلاف اس کی اہمیت اور حکمت عملی کے عملی تقاضے کیسے پورے ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں