سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض منعقدہ بین الاقوامی کتاب میلہ برائے سال 2024ء میں مرحوم شہزادہ بدر بن عبدالمحسن بن عبدالعزیز کی علمی اور ادبی خدمات کی یاد میں ایک اعزازی کوریڈورتیار کیا گیا ہے تاکہ میلے میں آنے والے دانشوروں، ادیبوں، مفکرین اور تخلیقی کاروں کو ایک منزل فراہم کی جا سکے۔
کوریڈور میں شہزادہ بدر بن عبدالمحسن کی تصاویر،ان کے کلام اور وطن عزیز کے لیے ان کے حب الوطنی پرمشتمل گیتوں سے مزین کیا گیا ہے۔کوریڈور کی بیرونی دیوار پر "ریاض کا چہرہ مجھے بادلوں کے آئینے میں دکھائی دیا"کے الفاظ کندہ ہیں۔اس کے داخلی دروازے پر "مکمل چاند موجودگی اور عدم موجودگی" اور اس کی اندرونی دیواروں پر مرحوم شاعر کی شاعری سے سجے الفاظ کا سمندر بہتا ہے۔
ثقافتی قیادت
لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن اتھارٹی نے شہزادہ بدر بن عبدالمحسن کے مکمل ادبی کاموں کو جمع اور ترجمہ کرنے کا کام کیا۔ تاکہ علمی اور ثقافتی بیداری کو آگے بڑھانے کے لیے ان کی کاوشوں کو آگے بڑھا جا سکے اور عرب دنیا میں مملکت کی ثقافتی قیادت اور عالمی سطح پر اس کے مقام پر زور دیا جا سکے۔
شہزادہ بدر بن عبدالمحسن کو "لفظ کا معمار"، "سعودی شاعری کا آئیکون" اور "فنکار اور فلسفی" کہا جاتا ہے۔ انہیں سعودی اور عرب منظر نامے پر جدید شاعری کے سب سے نمایاں علمبرداروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے شاعری، فخر، نوحہ اور سماجی اور سیاسی حقیقت کو یکجا کرنے کے لیے گراں قدرادبی خدمات انجام دیں ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ مرحوم شہزادے کی مکمل شاعرانہ تخلیقات کو ریاض بین الاقوامی کتاب میلے بدر بن عبدالمحسن کلچرل فاؤنڈیشن کے تعاون سے شائع کی تھیں۔
-
سعودی عرب، مصر کا لبنان اور غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر العبد العاطی نے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں چٹانوں پر قدیم تحریریں اور نقوش، قومی ورثہ
تاریخ کے ماہر ڈاکٹر سلیمان الذیب کا کہنا ہے کہ جزیرہ العرب خاص کر مملکت سعودی عرب ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب میں 64 فیصد شہریوں کی بیرون ملک لوگوں سے شادیوں کے کیا اسباب ہیں؟
سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار سوشل اسٹڈیز اینڈ ریسرچ نے ایک حالیہ تحقیق کا انکشاف ...
ایڈیٹر کی پسند