جرمنی : جنگی بحری جہاز نے ڈرون طیارہ مار گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

جرمنی کے ایک جنگی جہاز نے لبنان میں بغیر پائلٹ کے اڑنے والے ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ یہ بحری جنگی جہاز لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج المعروف 'یونیفل' کا حصہ ہے۔

اس امن فوج کو متعدد بار ٹینکوں سے گولہ باری کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ جس کے نتیجے میں متعدد امن فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیل نے اقوام متحدہ سے اپیل کرنا شروع کر دی ہے کہ وہ اپنی فوج کو لبنانی سرحد سے واپس بلا لے۔ تاکہ میدان صاف ہوجائے اور لبنان پر زمینی حملے میں کسی بھی جگہ کوئی رکاوٹ باقی نہ رہے۔

جرمن بحری جنگی جہاز کی طرف سے مار گرائے گئے اس ڈرون طیارے سے متعلق خبر جرمنی کی وزارت دفاع کے ترجمان نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'روئٹرز' کو بتائی ہے۔ تاہم اقوام متحدہ کی امن فورس نے اس واقعے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارا جہاز ڈرون طیارے کو کنٹرول آپریشن کے ذریعے پانی میں لے گیا۔ تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ واضح رہے ترجمان نے یہ نہیں بتایا ہے کہ یہ ڈرون طیارہ کس طرف سے آیا تھا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے بدھ کے روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا 'ہم سب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی امن فوج کے دستے کے مینڈیٹ میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔ اس بارے میں جرمن حکومت ، یورپی یونین اور اقوام متحدہ متفقہ رائے رکھتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں