ہمارے دردناک حملے میں تھاڈ کام نہیں کرے گا: پاسداران انقلاب کی اسرائیل کو دھمکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے خطے کے ممالک کے دورے کے موقع پر غیر معمولی کشیدگی کو پرسکون کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اسی دوران ایران اور اسرائیل کے درمیان دھمکیوں کا تبادلہ بھی جاری ہے اور پاسداران انقلاب نے اسراائیل کو نئی دھمکی دے ڈالی ہے۔ جمعرات کو ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی نے اسرائیل کو دھمکی دی کہ اگر اس نے ایرانی اہداف پر حملہ کیا تو اسے "تکلیف دہ" حملے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کمانڈر حسین سلامی نے خبردار کیا کہ اگر آپ غلطی کرتے ہیں اور خطے میں یا ایران میں ہمارے اہداف پر حملہ کرتے ہیں تو ہم ایک بار پھر آپ کو تکلیف دہ ضرب لگائیں گے۔ یہ ایسا حملہ ہوگا کہ امریکی فضائی دفاعی نظام "تھاڈ" کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ حسین سلامی نے کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر عباس نیلفروشان کی تدفین کی تقریب میں کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ جب ہم کچھ کہتے ہیں تو ہم اس پر عمل درآمد کرتے ہیں۔ اگر آپ ہماری کسی بھی تنصیب پر حملہ کرتے ہیں، چاہے وہ ایرانی سرزمین پر ہو یا خطے میں کوئی اور مقام، ہم دردناک جواب دیں گے۔

یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران کے سب سے نمایاں اتحادی اور خطے میں اس کے سب سے طاقتور دھڑے حزب اللہ کو گزشتہ ستمبر سے شدید اور تباہ کن دھچکا لگا ہے۔ گزشتہ ماہ کی 27 تاریخ کو اس کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کو قتل بھی کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اپنی زمینی دراندازی شروع کردی ہے۔ یکم اکتوبر کو ایران نے اسرائیل پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں