شہزادہ محمد بن سلمان ایوارڈ برائے ثقافتی تعاون کے لیے نامزدگی کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب اور چین کے درمیان ثقافتی تعاون کے لیے شہزادہ محمد بن سلمان ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ نامزدگیاں فروی 2025 کے آخر تک ویب سائٹ پر کی جا سکیں گی۔

سیکرٹری جنرل برائے ایوارڈز عبدالمحسن العقیلی نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے ثقافتی و علمی اداروں کو چار مختلف کیٹیگریز میں نامزدگیوں کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ جن میں ثقافتی شعبے میں تحقیق و مطالعہ ، فنکارانہ و تخلیقی کام، عربی اور چینی زبان میں ترجمہ اور سال کی ثقافتی شخصیت شامل ہے۔'

ان کا کہنا تھا 'سال کی ثقافتی شخصیت کی نامزدگی کے علاوہ جو نامزدگیاں 'شہزادہ محمد بن سلمان ایوارڈ' کے لیے ہو سکیں گی ان میں ثقافتی و علمی ادارے شامل ہیں۔ یہ افراد اور ادارے اپنے آپ کو نامزدگی کے لیے پیش کر سکتے ہیں۔ '

العقیلی نے کہا 'ایوارڈ کی نامزدگی کے لیے دیکھا جا ئے گا کہ وہ فرد سعودی یا چینی شہریت کا حامل ہو۔ جبکہ کام کو ایوارڈ دینے کے لیے دیکھا جائے گا کہ وہ ایسا کام ہو جو چین و عرب ثقافتوں کے درمیان رابطوں کی مضبوطی میں تعاون کرنے والا ہو۔ '

ان کا کہنا تھا کہ 'شہزادہ محمد بن سلمان ایوارڈ' کے لیے دیانتداری و شفافیت کے اصولوں پر عمل کیا جائے گا۔ اس سکیم کے زریعے سعودی عرب اور چین کے نوجوانوں پر خصوصی توجہ مرکوز رہے گی۔ جس کا مقصد ثقافتی روابط کو بڑھانے کے لیے مدد فراہم کرنا اور سرمایہ کاری کرنا شامل ہے۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں