حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت نے بدھ کو بتایا کہ غزہ میں اسرائیل-حماس جنگ میں کم از کم 42,792 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ تعداد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 74 اموات شامل ہیں جبکہ سات اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اس جنگ میں زخمیوں کی تعداد 100,412 ہو گئی ہے۔