یرغمالی رہا کرانے کے لیے ہمیں جنگی دباؤ جاری رکھنا ہوگا: اسرئیلی وزیر دفاع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے فوجیوں سے کہا ہے کہ غزہ سے یرغمالی رہا کرانے کے لیے اپنا جنگی دباؤ جاری رکھنا ہو گا۔ اسی دباؤ کے نتیجے میں ایک سال سے زائد عرصے کے لیے غزہ میں قید یرغمالیوں کی واپسی کی ضمانت مل سکے گی۔

ان کا کہنا تھا بنیادی ایشو ہی یہ ہے کہ جس قدر ممکن ہو حماس پر دباؤ بڑھایا جائے تاکہ یرغمالیوں کی رہائی کا ماحول سازگار ہو جائے۔ یوو گیلنٹ نے فوجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کی ذمہ داری ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جنگی دباؤ بڑھائیں۔

یوو گیلنٹ کا یہ بیان بدھ کے روز ان کے دفتر نے جاری کیا ہے ۔ وہ اس سے چند دن پہلے یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ سارا کام اکیلی فوج نہیں کر سکتی یرغمالی رہا کرانے کے لیے ہمیں حماس کو کچھ رعائتیں دینا ہوں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں