غزہ میں پولیو مہم ہفتے کے روز سے دوبارہ شروع ہوگی: عالمی ادارہ صحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ شمالی غزہ میں فلسطینی بچوں کو پولیو سے بچانے کے لیے مہم کا دوسرا مرحلہ ہفتے کے روز یعنی 2 نومبر سے شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ غزہ دنیا کا واحد علاقہ بن گیا ہے جہاں بچوں کی بموں سے مار جاری ہے اور ان کی جان لی جارہی ہے مگر اسی وقت انہیں پولیو کی بیماری سے بچانے کی مہم بھی جاری ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے اعلان کے مطابق غزہ کی پٹی پر پولیو مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز امکانی طور پر 2 نومبر سے ہوگا اور شمالی غزہ میں پولیو کے قطرے فلسطینی بچوں کو پلائے جائیں گے۔ غزہ میں پولیو کے ایک کیس کی نشاندہی 25 برسوں کے بعد ہونے پر یہ سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیل سے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوسرے مرحلے کے لیے مناسب وقفہ کیا جائے اور جس علاقے میں پولیو ٹیمیں گھومنا چاہیں وہاں بمباری روکی جائے۔ واضح رہے غزہ میں پولیو مہم کا پہلا مرحلہ یکم ستمبر سے شروع ہوا تھا۔ دوسرے مرحلے کا آغاز 23 اکتوبر سے ہونا تھا مگر یہ بوجوہ ملتوی کرنا پڑا تھا۔

پچھلے جمعہ کے روز غزہ میں عالمی ادارے کے نمائندے نے کہا تھا کہ 452000 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے۔ جبکہ شمالی غزہ میں 119000 فلسطینی بچے ابھی ان قطروں سے محروم ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں