سعودی عرب میں الحدیثہ بندرگاہ پر ’’زکوٰۃ، ٹیکس و کسٹمز‘‘ اتھارٹی نے 3 لاکھ 13 ہزار 906 نشہ آور کیپٹاگون گولیاں سمگل کرنے کی پانچ کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ یہ گولیاں بندرگاہ کے راستے سعودی عرب آنے والی متعدد گاڑیوں میں چھپائی گئی تھیں۔
اتھارٹی نے وضاحت کی کہ جب متعدد گاڑیوں اور ٹرکوں کو کسٹم کے طریقہ کار کا نشانہ بنایا گیا اور حفاظتی تکنیکوں اور جدید ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے پتہ لگایا گیا تو معلوم ہوا کہ کیپٹاگون گولیوں کی ان مقداروں کو مختلف طریقوں سے چھپایا گیا ہے۔ پہلی کوشش میں 86 ہزار گولیاں برآمد ہوئیں۔ یہ گولیاں گاڑی کی چھت کے اندر چھپائی گئی تھیں۔ ان میں سے کچھ حصہ سمگلر کے پہنے ہوئے کپڑوں کے نیچے چھپایا گیا تھا۔
دوسری کوشش میں ٹرک کیب میں ریفریجریٹر میں چھپائی گئی 65 ہزار 116 کیپٹاگون گولیاں برآمد ہوئیں۔ پورٹ نے اسمگلنگ کی تیسری کوشش کو بھی ناکام بنا دیا جہاں 25 ہزار 907 گولیاں بندرگاہ سے آنے والی ایک گاڑی کے فرش کے اندر چھپائی گئی تھیں۔ چوتھی کوشش میں مجرم 55 ہزار 232 نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کو ناکام اس وقت ناکام رہا جب ایندھن کے ٹینک میں چھپائی گئی یہ گولیاں پکڑی گئیں۔ پانچویں کوشش اس وقت ناکام ہوئی جب حکام نے ایک گاڑی کے فالتو ٹائر کے اندر چھپائی گئی 54 ہزار 651 نشہ آور گولیاں برآمد کرلیں۔