اسرائیل کے وسطی اور شمالی علاقوں میں اتوار کے روز بھی خطرے کے سائرن بجتے رہے۔ یہ سائرن فوج نے شہریوں کو ممکنہ فضائی اور میزائل حملوں سے پہلے زیر زمین بنکروں میں چھپانے کے لیے بجائے۔
اسرائیلی فوج کا اتوار کے روز یہ بتانا تھا کہ لبنانی سرحد کی طرف سے اسرائیلی شہروں پر میزائل فائر کیے گئے ہیں۔ خیال رہے اسرائیل کے رہنے والوں کو اب آئے روز ان میزائل حملوں کے باعث خوف کی فضا کا سامنا رہتا ہے۔
خطرہ ہے اس سے اسرائیلی شہریوں کی بڑی تعداد نفسیاتی عوارض میں مبتلا ہو جائے گی۔ کیونکہ انہیں سوتے جاگتے کسی بھی وقت اچانک سائرن بجا کر اسرائیلی فوج بھاگنے کا کہہ دیتی ہے۔
جیسا کہ اتوار کے روز بھی اسرائیل کے وسطی اور شمالی علاقوں میں جگہ جگہ سائرن بجائے گئے۔
فوج کی طرف سے ایک اور جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنانی سرحد کی جانب سے 18 میزائل اسرائیل کی طرف آئے۔ ان سب کا ہدف وسطی اسرائیل اور اس کے شہر تھے۔
جبکہ 30 میزائل لبنان کی حزب اللہ نے شمالی اسرائیلی علاقوں کی طرف داغے گئے تھے۔ اس وجہ سے اسرائیل کے دونوں حصے سائرن بجنےاور خطرے کے مرکز بنے رہے۔
اسرائیلی فوج کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اس نے ان میزائلوں میں سے کئی ایک کو روک لیا گیا۔
اسرائیلی ایمرجنسی سروس اور ریسکیوکو ڈیل کرنے والے ادارے کے مطابق اس نے دو افراد کو طبی امداد دی ہے۔ یہ معمولی زخمی تھے۔ ان میں ایک بوڑھی خاتون بھی شامل ہے۔ تاہم یہ معمولی زخمی ہوئی۔
اسرائیل کے ایئر ڈیفنس کے مطابق اتوار کے روز اسرائیل پر ستر میزائل فائر کیے گئے ۔یہ سارے میزائل لبنان کی حزب اللہ نے فائر کیے تھے۔ جہاں اسرائیلی فوج نے غزہ کے بعد دوسری جنگ مسلط کر رکھی ہے۔