لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے ساتھ ہی دونوں طرف سے اس کی خلاف ورزیوں کے الزامات کا بھی تبادلہ شروع ہوگیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے چھ الگ الگ علاقوں پر جمعرات کے روز توپ خانے سے گولہ باری کی ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنانی حزب اللہ گروپ کے ساتھ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔ اس نے مشکوک افراد کو کچھ گاڑیوں میں سوار جنوبی لبنان میں داخل ہوتے دیکھا ہے جو مبینہ طورپر حزب اللہ کے جنگجو معلوم ہوتے ہیں۔
جمعرات کو لبنان کے ایک سرحدی گاؤں کو اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق جنوبی لبنان کے شہر مارکابہ میں دو افراد اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔
حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ حسن فضل اللہ نے زور دے کر کہا ہے کہ "اسرائیل جنوبی لبنان میں اپنے دیہاتوں کو واپس آنے والوں پر حملہ کر رہا ہے"۔
اسرائیلی فوج نے سرحدی پٹی پر واقع قصبوں کے رہائشیوں کو حکم دیا کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے اس وقت واپس نہ جائیں۔
سرکاری میڈیا اور لبنانی سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی ٹینکوں نے سرحدی پٹی کے اندر چھ علاقوں پر بمباری کی۔
ٹینکوں کی فائرنگ سے مارکابا، الوزانی، کفار شعبا، الخیام، الطیبیہ اور مرجعون کے آس پاس کے زرعی میدانوں کو نشانہ بنایا۔ یہ سب علاقے بلیو لائن سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں جو لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحد ہے۔
ایک سکیورٹی ذریعے نے وضاحت کی کہ مارکابا قصبے میں دو افراد زخمی ہوئے۔
جنوبی سرحد کے قریب اپنے گھروں سے بے گھر ہونے والے لبنانی خاندانوں نے اپنے گھروں کو واپس آنے کی کوشش کی لیکن اسرائیلی افواج اب بھی لبنانی حدود میں سرحد کے ساتھ واقع قصبوں میں تعینات ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جاسوسی ڈرون جنوبی لبنان کے کچھ حصوں پر پرواز کررہے ہیں۔
حزب اللہ نے جنگ بندی کے بعد کہا کہ وہ اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت پر نظر رکھے گی اور پوری تیاری کے ساتھ ان سے نمٹے گی۔
درایں اثناء لبنانی فوج نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے بعد UNIFIL فورسز کے ساتھ مل کر لیطانی کے علاقے میں فوجی یونٹوں کی منتقلی شروع کر دی ہے۔
جنوبی لبنان کے 10 قصبوں کے رہائشیوں کو وارننگ
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 10 قصبوں کے مکینوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ واپس نہ جائیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ’ایکس‘ پر کہا کہ "تا اطلاع ثانی آپ کو شعبہ، الحباریہ، مرجعون، ارنون، یامر ، القنطارہ، شقرہ، براشیت، یاتر اور المنصوری میں آنے سے خبردار کیا جاتا ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ مقامی باشندوں کو نشانہ بنانے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے لہذا انہیں اس مرحلے پر اپنے گھروں کو واپس جانے سے منع کیا گیا ہے۔ ہر وہ شخص جو اس کے جنوبی لبنان کے ان علاقوں میں جائے گا وہ وہ خود کو خطرے میں ڈالنے کا خود ذمہ دار ہوگا‘‘۔
فرانسیسی صدر کے ایلچی کی بیروت آمد
فرانس کے صدر عمانویل میکروں کے نمائندے اور فرانسیسی ایلچی ژاں یوس لی ڈریان آج بیروت پہنچ رہے ہیں تاکہ لبنان میں جاری سیاسی بحران کے حل بالخصوص نئے صدر کے انتخاب کے معاملے پر بات چیت کریں۔
لی ڈریان پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہ بری اور نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی سے ملاقات کریں گے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا بیان
ایک متعلقہ تناظر میں ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی نے کہا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کا معاہدہ غزہ میں جنگ بندی کے آغاز اور جنگ کے خاتمے کی نمائندگی کر سکتا ہے۔
انہوں نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم کو بھیجے گئے مکتوب میں کہا کہ اسرائیل حزب اللہ کے خلاف جنگ میں اپنے کسی بھی اہداف کو حاصل کرنے کے قریب نہیں پہنچ سکا ہے۔
اقوام متحدہ کی امداد جاری
لبنان میں اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور نے تصدیق کی ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے بعد بیروت کو انسانی امداد فراہم کرتا رہے گا۔
بیان میں اشارہ کیا گیا ہے کہ جنگ میں تقریباً 3,800 افراد ہلاک ہوئے اور تقریباً 15,800 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ نو لاکھ افراد اندرونی طور پربے گھر ہوئے ہیں۔
-
لبنان میں جنگ بندی کے لیے سفارت کاری کامیاب ہوئی: برطانیہ، فرانس
لبنان میں بدھ 27 نومبر کی صبح جنگ بندی کے نفاذ کے اعلان کا بین الاقوامی سطح پر ...
بين الاقوامى -
لبنان میں جنگ بندی کے بدلے استثنیٰ، میکروں کی نیتن یاہو کے حوالے سے شرط تفصیلات
لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے میں فرانس کی طرف سے "اہم" اسرائیلی درخواست کا انکشاف ...
بين الاقوامى -
لبنان میں جنگ بندی کے بعد غزہ پراسرائیلی بمباری میں 17 فلسطینی جاں بحق
طبی ماہرین نے بتایا کہ جمعرات کو غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی حملوں میں کم از کم ...
مشرق وسطی