لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے 9 جنوری 2025ء کو صدر مملکت کے انتخاب کے لیے ایوان کا اجلاس طلب کیا ہے۔ سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ لبنانی پارلیمنٹ کا یہ اجلاس حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے ایک دن بعد آج جمعرات کو طلب کیا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ "پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے 9 جنوری کو جمہوریہ کے صدر کے انتخاب کے لیے ایوانِ کا اجلاس طلب کیا ہے۔ سیاسی قوتوں کے درمیان اتفاقِ رائے کے فقدان کی وجہ سے اس عہدے پر دو سال سے زیادہ عرصے سے انتخاب نہیں ہوسکا‘‘۔
اکتوبر 2022ء کے آخر میں سابق صدر میشل عون کی مدت صدارت ختم ہونے کے بعد سے پارلیمنٹ صدر کے انتخاب میں 12 بار ناکام ہو چکی ہے۔ کسی بھی جماعت کے پاس پارلیمنٹ میں واضح اکثریت نہیں جس کی وجہ سے کوئی بھی جماعت اپنا امیدوار کامیاب کرانے میں ناکام رہی ہے۔
نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی نے بدھ کے روز اس امید کا اظہار کیا تھا کہ یہ جنگ بندی "لبنان میں ایک نیا باب رقم کرے گی اور اس کے نتیجے میں صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائےگا"۔
نبیہ بری نے عہدہ خالی ہونے کے دو سال بعد ایک تقریر میں "جمہوریہ کے صدر کا جلد انتخاب عمل میں لانےکا مطالبہ کیا۔
جنگ بندی سے پہلے اپنی آخری تقریر میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا تھا کہ ان کی جماعت "آئینی طریقے سے پارلیمنٹ کے ذریعے جمہوریہ کے صدر کے انتخاب میں مؤثر کردار ادا کرے گی"۔
لبنان میں سیاسی رواج یہ ہے کہ جمہوریہ کا صدر المرونیہ فرقے سے ہوتا ہے، جب کہ وزیر اعظم کا عہدہ مسلم سنی مکتب فکر سے اور پارلیمنٹ کے اسپیکر کا عہدہ شیعہ برادری کے عہدیدار کو دیا جاتا ہے۔
-
لبنان میں جنگ بندی کے بدلے استثنیٰ، میکروں کی نیتن یاہو کے حوالے سے شرط تفصیلات
لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے میں فرانس کی طرف سے "اہم" اسرائیلی درخواست کا انکشاف ...
بين الاقوامى -
لبنان میں جنگ بندی کے بعد غزہ پراسرائیلی بمباری میں 17 فلسطینی جاں بحق
طبی ماہرین نے بتایا کہ جمعرات کو غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی حملوں میں کم از کم ...
مشرق وسطی -
جنوبی لبنان میں اسرائیلی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، 6 علاقوں پر گولہ باری
لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے ساتھ ہی دونوں طرف سے اس کی خلاف ...
مشرق وسطی