سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزيز بن سعود نے کل جمعرات کے روز الجزائر کے صدر عبدالمجيد تبون سے ملاقات کی۔
سعودی وزیر داخلہ کو ملاقات کی ہدایت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دی تھی۔
الجزائر کے دار الحکومت میں واقع صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات میں شہزادہ عبدالعزیز سعود نے فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے الجزائر کے صدر کو سلامتی کا پیغام پہنچایا۔ پیغام میں الجزائر کی حکومت اور عوام کی خوش حالی اور ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار تھا۔
ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات اور سیکورٹی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔