فرانس کے صدر عمانوئل ماکروں کا صدارتی طیارہ پیر کے روز سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو سعودی روئل ایئرفورس کے لڑاکا طیاروں نے اسے حفاظتی حصار میں لے لیا۔ دار الحکومت ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچنے تک سعودی لڑاکا طیارے فرانس کے صدارتی طیارے کے ہمراہ رہے۔
بعد ازاں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانسیسی صدر عمانوئل ماکروں کے ساتھ ایک وسیع ملاقات کی۔ العربیہ کے نمائندے کے مطابق ماکروں کے دورے کے ایجنڈے میں دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی اور خصوصی تعلقات کے حوالے سے بات چیت شامل ہے۔ علاوہ ازیں اقتصادی، ثقافتی اور ماحولیاتی پہلوؤں پر بھی توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔ فرانسیسی صدر ریاض میٹرو منصوبے کا دورہ بھی کریں گے۔ بدھ کے روز وہ العلا کے علاقے کا دورہ کریں گے۔