حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اسرائیل کو انتباہ کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے اپنے یرغمالیوں کو رہا کرانے کی فوجی آپریشن کی کوشش کی تو یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا جائے گا۔
اس انتباہی بیان میں حماس کے عسکری ونگ کا کہنا ہے اسے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ اسرائیلی فوج نصیرات میں ماہ جون میں کیے گئے آپریشن کی طرز پر ایک اور آپریشن کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
اس لیے ہم خبردار کرتے ہیں کہ ایسا کوئی آپریشن دوبارہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ان یرغمالیوں کو موت کی نیند سلا دیا جاے گا۔
ذرائع نے ' روئٹرز ' کو بتایا ہے حماس کے عسکری ونگ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ پروا نہیں کی جائے گی کہ اس کے بعد کیا ہوتا ہے ۔ لیکن یہ ضرور کہیں گے کہ اگر یرغمالیوں کی جان گئی تو ذمہ دار اسرائیل اور اس کی فؤج ہو گی۔ ذرائع کے مطابق یہ بیان 22 نومبر کو القسام نے جاری کیا تھا۔ مگر بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ اسرائیلی آپریشن کو کب تک ہوتا دیکھ رہا ہے۔
القسام کے اس بیان کے بارے میں آسرائیل کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز کے حوالے سے اسرائیلی میڈیا میں یہ بیان سامنے آیا ہے کہ حماس پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور ہم حماس کے ساتھ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے سمجھوتہ کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔
-
ڈاکٹروں کی جانب سے جنگ زدہ غزہ سے مشرقی یروشلم تک طبی انخلاء کی اپیل
ہزاروں مریضوں کو بدستور طبی انخلاء کی ضرورت ہے: ڈی جی عالمی ادارۂ صحت
مشرق وسطی -
غزہ : مختلف علاقوں پر بمباری اور ٹینک حملے ، 6 بچوں سمیت 20 فلسطینی جاں بحق
اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے مختلف حصوں میں بدھ کے روز حملے جاری رکھتے ہوئے 20 ...
مشرق وسطی -
غزہ میں اسرائیلی جنگ : اب تک 44532 فلسطینی قتل ،105538 زخمی
اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر جاری اپنی 14 ماہ کو چھو رہی اب تک کی جنگ میں 44532 ...
مشرق وسطی