امریکی جنرل کا دورۂ اسرائیل: شام سمیت دیگر علاقائی مسائل پر تبادلۂ خیال

جنگ بندی کے تحت اسرائیلی فوجیوں کے انخلاء کی نگرانی کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے ایک بیان میں کہا کہ ایک اعلیٰ امریکی فوجی افسر نے بدھ سے جمعہ تک اسرائیل کا دورہ کیا، اسرائیلی دفاعی حکام سے ملاقاتیں کیں اور دیگر علاقائی موضوعات کے علاوہ شام کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

مرکزی کمان نے کہا کہ آرمی جنرل مائیکل کوریلا نے اسرائیلی دفاعی افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حالوی اور اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز سے ملاقات کی۔

واشنگٹن نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ شام میں رونما ہونے والے واقعات پر امریکہ کے ساتھ قریبی مشاورت کرے جہاں چند دن پہلے شامی حزبِ اختللاف نے اسد خاندان کی 50 سال سے زائد حکمرانی کا خاتمہ کر دیا جبکہ معزول صدر بشار الاسد ملک سے فرار ہو گئے تھے۔

دنیا کو اس بات کا انتظار ہے کہ کیا شام کے نئے حکمران اس ملک کو مستحکم کر سکتے ہیں جہاں ایک عشرے سے زیادہ کی خانہ جنگی میں سینکڑوں ہزاروں افراد اپنی جان سے گئے اور مہاجرین کا بحران پیدا ہوا۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اسد حکومت کے خاتمے کے بعد اس کے جیٹ طیاروں نے شام میں سینکڑوں حملے کیے اور اس کے تزویری ہتھیاروں کے ذخائر تباہ کر دیئے۔

کاٹز نے اسرائیلی فوجیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ سردیوں کے دوران کوہِ حرمون پر قیام کرنے کی تیاری کریں جو دمشق کے قریب فوجی اور تزویری اہمیت کا حامل ایک مقام ہے۔ اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ اسرائیل شام میں طویل فوجی موجودگی کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

مرکزی کمان کے بیان میں کہا گیا، "رہنماؤں نے علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا جن میں شام میں جاری صورتِ حال اور دیگر تزویری و علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شامل تھیں۔"

مرکزی کمان نے کہا کہ کوریلا نے حالیہ دنوں میں اردن، شام، عراق اور لبنان کا بھی دورہ کیا۔

جہاں اسرائیل نے اپنے حریف ایران کے اتحادی بشار الاسد کی برطرفی کا خیرمقدم کیا، وہیں ان کا تختہ الٹنے والی حزبِ اختلاف کی قوتوں پر اسے شبہ ہے۔

لبنان میں کریلا نے بیروت کا دورہ کیا تاکہ گذشتہ مہینے ہونے والی جنگ بندی کے تحت پہلے اسرائیلی فوجیوں کے انخلاء کی نگرانی کی جائے جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور ایک ملین سے زیادہ بے گھر ہوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں