العلا : سعودی ولی عہد کا 'شرعان سیاحتی منصوبے' کا دورہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے العلا میں 'شرعان' سیاحتی منصوبے کا دورہ کیا اور وہاں کام کرنے والے کارکنان سے ملاقات کی۔

شرعان کا سیاحتی مقام بین الاقوامی سیاحتی مقامات کی فہرست میں ایک اہم اضافہ ثابت ہو گا۔ یہاں پیش کی جانے والی عالمی سطح کی خدمات اپنی خصوصیات کے باعث آنے والوں کو بہترین تجربہ سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کریں گی۔ ساتھ ہی مہمانوں کو قدرتی صحرائی ماحول میں خاموشی اور تنہائی کا خوب صورت تجربہ حاصل ہو گا اور وہ یہاں کی منفرد خوب صورتی سے بھی متعارف ہو سکیں گے۔

العلا کا روئل کمیشن فن تعمیر میں اپنی نوعیت کا ایک شاہ کار تخلیق دے گی جو عالمی سطح پر علامت بن کر بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرے گا۔ یہ صحرا کے قدرتی اور حقیقی ماحول سے ہم آہنگ ہو گا جو ہزاروں سال سے بنا کسی تبدیلی کے موجود ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں