اسرائیل کے نیتن یاہو کی پروسٹیٹ نکالنے کے لیے سرجری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے بتایا کہ ان کی اتوار کو سرجری ہو رہی ہے جس میں ان کا پروسٹیٹ نکال دیا جائے گا۔ انہیں پیشاب کی نالی میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی تھی۔

یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ جاری ہے۔

وزیرِ اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا، "نیتن یاہو کا بدھ کے روز ھداسا ہسپتال میں ٹیسٹ ہوا تھا جہاں انہیں "پروسٹیٹ بڑھ جانے کے نتیجے میں پیشاب کی نالی میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی۔ اس کے نتیجے میں وزیرِ اعظم کل پروسٹیٹ نکالنے کی سرجری کروائیں گے۔"

مارچ میں ان کی ہرنیا کی سرجری ہوئی تھی جبکہ گذشتہ سال جولائی میں ڈاکٹروں نے ایک طبی خدشے کے بعد نیتن یاہو کو دل کے لیے پیس میکر لگایا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں