جرمن وزیر خارجہ انالینا بیربوک نے دمشق میں شام کی نئی انتظامیہ کے رہنما احمد الشرع کے ساتھ ملاقات کے بعد گفتگو میں کہا ہے کہ ریاست کی تعمیر نو میں تمام شامی اجزا کے حصہ لینے کی ضرورت ہے۔
جرمن وزیر نے ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ انہوں نے احمد الشرع کو آگاہ کیا ہے کہ یورپ نئے اسلامی ڈھانچے کو فنڈز نہیں دے گا۔
انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ شام میں کردوں کو قابل اعتماد سکیورٹی ضمانتوں کی ضرورت ہے۔ شام پر سے پابندیاں ہٹانے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی عمل پر منحصر ہے۔
کسی یورپی وزیر کے دمشق کے پہلے دورے میں فرانس کے وزیر خارجہ جین نول بیروٹ اور ان کی جرمن ہم منصب اینالینا بیربوک نے شام کی نئی انتظامیہ کے رہنما احمد الشرع سے ملاقات کی۔ مغربی حکام کے ساتھ اس سطح پر ہونے والی پہلی ملاقات کےموقع پر احمد الشرع نے دونوں وزرا کا دمشق کے صدارتی محل میں استقبال کیا۔ دونوں یورپی مہمانوں کے ساتھ ان کے سفارتی وفود بھی تھے۔
اس سے قبل جرمن وزیر نے دمشق اور یورپی ممالک کے درمیان مستقبل میں تعلقات استوار کرنے کے لیے الفاظ کی بجائے عمل کو دیکھنے کی اہمیت پر زور دیا تھا۔
تمام شامیوں کی شرکت
جرمنی وزیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کا ملک شامیوں کے لیے مدد کا ہاتھ بڑھاتا ہے۔ یہ واضح پیغام دیتا ہے کہ ایک نئی شروعات اسی وقت ہو سکتی ہے جب تمام شامی، چاہے ان کا تعلق کسی بھی نسل اور مذہب سے ہو، ملک میں سیاسی عمل میں حصہ لیں۔
یورپی یونین نے قبل ازیں دمشق پر زور دیا تھا کہ وہ اپنی نئی انتظامیہ کے ساتھ ایک جامع حکومت تشکیل دے جو شامی معاشرے کے تمام طبقات کی نمائندگی کرے اور خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کا بھی تحفظ کرے۔ یونین نے یہ عندیہ بھی دیا کہ پابندیاں اٹھانے کا معاملہ ان اقدامات سے متعلق ہے جو وہ مستقبل میں شام کی طرف سے دیکھیں گے۔
واضح رہے ھیئہ تحریر الشام کے رہنما احمد الشرع، جو پہلے ابو محمد الجولانی کے نام سے معروف تھے، نے ایک سے زیادہ مرتبہ اس بات پر زور دیا ہے کہ نئی انتظامیہ عرب اور مغربی ملکوں سمیت سب کے ساتھ رابطے کے پل بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ تاہم یورپی حلقوں کے اب بھی کچھ خدشات موجود ہیں۔ ان حلقوں نے احمد الشرع اور ان کے گروپ کے تاریخ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
-
ملک کے تمام حلقوں کے ساتھ حکومت قائم کی جائے گی: شام
شام کے وزیرِ خارجہ کا دورۂ سعودی عرب، سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات
مشرق وسطی -
مصر میں نیا فیصلہ، دنیا کے تمام ممالک سے شامیوں کے داخلے پر پابندی
بعض ممالک سے آنے والے شامیوں کے داخلے پر پابندی کے بعد مصر نے نئی ہدایات جاری ...
بين الاقوامى -
دمشق نے شام میں ہماری مسلسل موجودگی میں دلچسپی کا اشارہ دیا ہے: ماسکو
شام میں روسی اڈوں کی قسمت کے بارے میں ابہام ابھی بھی موجود ہے۔ اقوام متحدہ میں روس ...
مشرق وسطی