سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور یوکرین کے صدر ولودی میر زیلنسکی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔
بات چیت میں مشترکہ دل چسپی کے امور اور علاقائی و بین الاقوامی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں شخصیات کے درمیان یوکرین روس بحران اور اس کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ علاوہ ازیں سعودی عرب اور یوکرین کے تعلقات اور دیگر اہم امور پر بات چیت ہوئی۔