متحدہ عرب امارات : برطانیہ میں موجود 19 افراد اور ادارے دہشت گرد قرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

متحدہ عرب امارات نے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے19 افراد اور اداروں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ یہ اقدام اس لیے کیا گیا ہے کہ ان افراد اور اداروں کا مبینہ طور پر مصر اور عالم عرب کی ایک کالعدم سیاسی جماعت اخوان المسلمون سے تعلق ہے۔

اخوان المسلموں کو پہلے ہی دہشت گرد تنظیم قرار دیا جا چکا ہے۔ یہ تنظیم امریکہ و یورپ میں بھی ناپسندیدہ ہے کہ یہ سیاسی اسلام کی دعوے دار ہے اورسیاست کومذہب کے تابع کرنے کی بات کرتی ہے۔ نیز اس کے وابستگان جہادی کارروائیوں کا حصہ بنتے رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے برطانیہ میں موجود 11 افراد اورکئی اداروں کو بدھ کے روز اپنی تیار کردہ دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں