سعودی کسٹم: ایک ہفتے میں سمگلنگ کے 2,124 کیسز سے نمٹنے میں کامیاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے کسٹم حکام کے مطابق مملکت میں زمینی، فضائی اور سمندری بندرگاہوں پر کسٹم حکام نے صرف ایک ہفتے دوران 2,124 ممنوعہ اشیاء ضبط کی ہیں

خبر رساں ادارے 'سعودی پریس ایجنسی' نے ہفتے کے روز رپورٹ کیا کہ یہ اعداد و شمار معاشرے کو سمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں سے بچانے کے لیے اتھارٹی کے عزم کےعکاس ہیں۔۔

بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے دوران کریک ڈاؤن میں ممنوعہ اشیاء سے متعلق 350 سے زائد کیسز شامل تھے، جن میں سے 98 کیسز مملکت میں چرس، کوکین، ہیروئن، شبو اور کیپٹاگون کی گولیوں کے دھندے کے حوالے سے تھے۔

علاوہ ازیں سعودی حکام حکام نے تمباکو اور اس سے بنی اشیاء کی سمگلنگ کی 1,745 سے زیادہ کوششوں کو بھی ناکام بنایا، 22 کیسز میں رقم اور تین کیسز جن میں ہتھیار اور متعلقہ اشیا بھی شامل تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں