امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے پیر کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں مملکت کی نمائندگی کی ہے۔
اس موقع پر شہزادی ریما بنت بندر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ' ایکس ' پر لکھا ہم دونوں قومیں دوستی کی 80 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اس مرحلے پر میرے لیے اعزاز ہے کہ میں مملکت کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے حلف کی تقریب پر اور امریکہ کے عوام کو اس موقع پر اپنی قیادت کی دلی مبارکباد پیش کر رہی ہوں۔'
ٹرمپ نے پیر کے روز امریکہ کے 47 ویں صدر جے طور پر حلف اٹھایا ہے ، جس میں دنیا بھر کے چنیدہ نمائندوں نے شرکت کی ہے۔یہ ان کا دوسرا غیر مسلسل دور صدارت ہے۔ اس سے پہلے وہ 2016 میں امریکہ کے صدر منتخب ہوئے اور 2020 تک اس منصب پر فائز رہےتھے۔
سعودی شہزادی اور سفیر برائے امریکہ نے 'ایکس ' پر ٹرمپ کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوا لکھا ہے' دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں اور ہم اپنے لوگوں، اپنے خطے اور دنیا کے فائدے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔'