غزہ جنگ بندی معاہدہ : جنین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ و دھماکے جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

فلسطینی حکام نے مغربی کنارے کے قصبے جنین میں اسرائیلی فوج کی طرف سے فائرنگ اور دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔ جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن انسداد دہشت گردی کے لیے کیا گیا ہے۔

گورنر جنین کمال ابو الرب نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کو بتایا کہ صورتحال بہت مشکل ہے۔ اسرائیلی فوج نے جنین پناہ گزین کیمپ اور جنین کے سرکاری ہسپتال کی طرف جانے والے تمام راستوں پر بلڈوزر چلا دیے ہیں۔ یہاں مسلسل دھماکے اور فائرنگ ہو رہی ہے۔

واضح رہے اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے دو روز بعد ہی اسرائیلی فوج نے جنین میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

گورنر ابو الرب نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے جنین کے قریبی گاؤں سے 20 فلسطینی شہریوں کو بھی حراست میں لیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انساد دہشت گردی آپریشن میں 10 سے زائد دہشت گردوں کو مارا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے بدھ کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے مقامات کے قریب فضائی حملے کیے گئے ہیں اور ان کے زیر استعمال راستوں کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا فیصلہ کن آپریشن

وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ان کارروائیوں اور حملوں کو جاری رھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ بدھ کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کاٹز نے کہا 'یہ ایک فیصلہ کن آپریشن ہے۔ جس کا مقصد دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا ہے۔'

کاٹز نے مزید کہا 'اسرائیلی فوج دہشت گردی کا محاذ قائم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔

خیال رہے اسرائیلی فوج اور شین بیت نے منگل کے روز ایک مشترکہ آپریشن شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس 'آئرن وال' نامی آپریشن میں سرحد پر موجود پولیس کا تعاون بھی حاصل کیا جائے گا۔

اس اعلان کے مطابق یہ آپریشن غزہ، لبنان، شام اور یمن سمیت مغربی کنارے میں کیا جائے گا جہاں ایران ہتھیار بھیجتا ہے۔

اسرائیلی فوج کے نائب ترجمان فرحان حق کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیلی فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔ نیز جاری صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے سات اکتوبر 2023 سے لے کر اب تک مغربی کنارے میں 848 فلسطینیوں کو قتل کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں