تل ابیب : اسرائیلی کمپنیاں پیرس ایئر شو میں حصہ لے سکیں گی، نیتن یاہو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے اتوار کے روز اطلاع دی ہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اسرائیلی کمپنیاں پیرس میں منعقد ہونے والے ایئر شو میں حصہ لے سکیں گی ۔

یہ بات وزیر اعظم نیتن یاہو اور فرانس کے صدر کے درمیان فون پر ہونے والی بات چیت کے دروان سامنے آئی ہے۔ میکروں نے نیتن یاہو کوتسلی دی ہے کہ اب اسرائیلی کمپنیاں بھی شرکت کر سکیں گی۔

واضح رہے غزہ میں جنگ کی وجہ سے پچھلے سال اسرائیل کی دفاعی کمپنیوں پر پابندی لگا دی گئی تھی کہ وہ پیرس ایئر شو میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ کیونکہ فرانس غزہ کے شہریوں پر اسرائیل کی اندھی بمباری کے حق میں نہیں تھا۔ تاہم اب غزہ میں جنگ بندی سے اسرائیل کو اجازت مل گئی ہے۔

فرانس کی طرف سے اسرائیلی کمپنیوں پر عائد کی گئی اس پابندی کی وجہ سے دوطرفہ تعلقات تعلقات میں خرابی آئی تھی۔ اگرچہ ماہ اکتوبر میں ایک فرانسیسی عدالت نے پیرس کے قریب بحری ہتھیاروں کی نمائش میں حصہ لینے والی اسرائیلی کمپنیوں پرعاید کی گئی حکومتی پابندی کالعدم قرار دے دی تھی۔

خیال رہے پیرس ایئر شو، دنیا کا سب سے بڑا ایئر شو ہوتا ہے۔ اس کا انعقاد ہر دو سال بعد 16جون سے 22 جون کے درمیان کیا جاتا ہے۔ دنیا بھرسے ایروسپیس، ایوی ایشن سے متعلق کمپنیوں کے علاوہ بڑی بڑی دفاعی کمپنیاں بھی ایئرشو میں شرکت کرتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں