ایران: سردی کی شدید لہرکے باعث سکول اور دفاتر بند کر دیے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایرانی حکام نے سردی کی لہر میں شدت کے پیش نظر ملک بھرکے تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے ایران کے کم از کم 20 صوبوں میں تمام سکول، تعلیمی مراکز، بنک اور سرکاری دفتر ہفتے کو سخت سردی کی وجہ سے بند رہیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ ایرانی دارالحکومت تہران کے علاوہ سخت سردی سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں ایران کے شمال مشرقی ، مشرقی اور مغربی صوبے شامل ہیں۔ ان میں مغربی آذربائیجان، کردستان اور کرمان ، گیلان کے نام بطور خاص آتے ہیں

حکام کے مطابق بندشوں کا یہ فیصلہ موسمیاتی پیشن گوئی کے بعد کیا گیا ہے جس میں درجہ حرارت میں تیزی سے کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کچھ صوبوں میں درجہ حرارت 12 ڈگری تک گر جائے گا۔ سردی کی اس انتہائی شدت کا یہ سلسلہ جمعہ سے اگلے ہفتے کے وسط تک جاری رہے گا۔

خبر رساں ادارے ' ارنا ' کے مطابق درجہ حرارت تہران سمیت کئی علاقوں میں نصف ہفتے تک چھ ڈگری سینٹی گریڈ سے منفی تین تک رہے گا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 18 ہو جائے گا۔

جمعہ اور ہفتے کے روز سے بھاری برفباری بھی کئی علاقوں میں ہو سکتی ہے۔ جبکہ مغربی اور شمالی صوبوں میں بارشوں کا بھی امکان ہے۔ صوبہ گیلان میں بارشوں کے زیادہ ہونے کے امکان کے پیش نظر ایمرجنسی اقدامات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں