زنک سے تخلیق کردہ مواد آرتھوپیڈک سرجری میں طبی انقلاب کی نوید
آسٹریلیا میں موناش یونیورسٹی میں محققین کی ٹیم نے جست (Zinc) پر مبنی ایک نیا قابل تحلیل مواد تیار کر لیا ہے جو آرتھوپیڈک سرجری کے شعبے میں ایک انقلابی تبدیلی کا باعث بن سکتا ہے۔
یہ بات سائنسی جریدے Nature میں شائع رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔
عام طور پر آرتھوپیڈک سرجریوں میں ہڈیوں کو مستحکم کرنے کے لیے اسٹین لیس اسٹیل یا ٹائٹینیئم سے بنی تنصیبات استعمال کی جاتی تھیں، تاہم یہ جسم میں زندگی بھر رہتی ہیں جو بے آرامی کا سبب بن سکتی ہیں یا انھیں ختم کرنے کے لیے اضافی سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ البتہ موناش یونیورسٹی کے بایومیڈیکل انجینئروں نے جو نیا مواد تیار کیا ہے، وہ ایک زیادہ مؤثر متبادل فراہم کرتا ہے۔ اس میں وہ میکانیکی طاقت موجود ہے جو ہڈیوں کو سہارا دینے کے لیے ضروری ہے تاہم یہ انسانی جسم میں دھیرے دھیرے اور محفوظ طریقے سے تحلیل ہو جاتی ہے، اس سے شفایابی کے عمل میں بہتری آتی ہے۔
طبی جریدے "میڈیکل ایکسرپیس" میں شائع ہونے والا یہ تحقیقی مطالعہ واضح کرتا ہے کہ حالیہ دریافت شدہ Zinc Alloy اتنا ہی مضبوط ہے جتنا کہ مستقل فولادی تنصیب ہوتی ہے۔ یہ میگنیشیئم سے بنی قابل تحلیل تنصیب سے زیادہ پائے دار ہے۔
مذکورہ تحقیق کے مرکزی محقق پروفیسر جیان ونگ نی نے باور کرایا ہے کہ یہ مواد ہڈیوں کی طب کا مستقبل بدل سکتا ہے۔ اس لیے کہ یہ پیچیدگیوں کو کم کرتا ہے، اضافی سرجریوں کی ضرورت کو محدود کرتا ہے اور یہ مستقل دھاتی تنصیب کا ایک زیادہ پائے دار متبادل فراہم کرتا ہے۔
-
چین کو لوگوں کی پیدائش میں کمی کا سامنا
سال 2024 میں چین کی آبادی میں مسلسل تیسرے سال کمی دیکھنے میں آئی
بين الاقوامى -
روزانہ ایک کاجو کھانے کے سنہری فوائد
کاجو کھانے سے جسم میں کیا تبدیلی رونما ہوتی ہے؟
ایڈیٹر کی پسند -
کوئی وائی فائی نہیں، صرف گفتگو: موبائل کی بجائے ایک دوسرے پر توجہ دیں
کراچی کا کیفے ماضی زائرین کو ڈیجیٹل کی بجائے حقیقی دنیا سے روشناس کروانے لگا
پاكستان