سعودی عرب نے لاجسٹک سیکٹر میں 200 ارب ریال کی سرمایہ کاری کی ہے:وزیر ٹرانسپورٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے وزیر برائے نقل و حمل اور لاجسٹکس صالح الجاسر نے کہا ہے کہ مملکت نے عالمی بینک کے لاجسٹک انڈیکس میں 17 درجے ترقی کر لی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 2030 تک 59 مراکز تک پہنچنے کی تیاری کے لیے موثر لاجسٹک مراکز کی تعداد 23 مراکز تک بڑھ گئی ہے۔

الجاسر نے سعودی عرب میں لاجسٹک سیکٹر کی کمپنیوں کے لیے متعدد معاہدوں پر دستخط کرنے کے موقع پر العربیہ بزنس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ مملکت 2021 ءکے وسط میں قومی حکمت عملی برائے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سروسز کے آغاز کے بعد سے لاجسٹک سیکٹر میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت کر رہی ہے۔

الجاسر نے وضاحت کی کہ اس حکمت عملی کا مقصد مملکت کو اس کے ممتاز جغرافیائی محل وقوع ، سڑکوں، بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں میں جدید انفراسٹرکچر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک عالمی لاجسٹک مرکز میں تبدیل کرنا ہے۔

الجاسر نے نشاندہی کی کہ حکمت عملی نے نجی شعبے سے تقریباً 200 ارب ریال کی بڑی سرمایہ کاری کو راغب کیا، جو قومی معیشت پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

الجاسر نے مزید کہا کہ مملکت نے 2,120 سے زیادہ نئے لاجسٹک لائسنس جاری کیے ہیں، یہ کامیابیاں ملکی معیشت کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے کشش کو بڑھاتی ہیں اور تمام اقتصادی، سیاحت اور صنعتی شعبوں کو سپورٹ کرتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں