اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز غزہ کی پٹی کی انتہائی جنوب میں واقع رفح شہر پر اس وقت بمباری کر کے کے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا جب خود اسرائیل کے اندر سے بھی اسرائیل سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ جنگی جنون کو چھوڑ کر اسرائیل کے بقیہ قیدیوں کو فوری رہا کرانے کے لیے دوسرے مرحلے کی جنگ بندی کا آغاز کیا جائے۔
طبی ذرائع نے ان دو فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 19 جنوری سے پہلے مرحلے کے 42 دنوں پر مشتمل جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کے لیے بات چیت کے لیے اسرائیل پر اندرون اور بیرون سے دباؤ ہے۔کہ وہ جنگ بندی کو وسعت دے اور تمام اسیران کی رہائی ممکن بننے دے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق اس کے جنگی طیارے نے ایک ڈرون کو نشانہ بنایا جب وہ ڈرون اسرائیلی سرحد کو عبور کر کے اندر گھسنے کی کوشش میں تھا۔ ڈرون طیارے کی یہ کوشش جنوبی غزہ کی طرف سے کی گئی تھی۔
اسرائیلی فوج کے مطابق اس نے ڈرون طیارے کو مار گرانے کے علاوہ ان افراد کو بھی نشانہ بنایا ہے جو اس ڈرون کو سمگلنگ کی غرض سے اسرائیل میں داخل کر رہے تھے۔ واضح رہے دو فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا یہ واقعہ جمعہ کے روز کےاسرائیلی حملےکے بعد سامنے آیا ہے۔ جمعہ کے روش شمالی غزہ میں واقعہ پیش آیا تھا۔
اسرائیلی فوج کے بقول جمعہ کے روز شمالی اس نے اپنے فوجیوں کے نزدیک مشتبہ فلسطینی عسکریت پسندوں کے آجانے کی وجہ سے حملہ کیا تھا ۔ جبکہ تازہ اسرائیلی بمباری اس وقت کی گئی ہے جب حماس کا ایکجنگ بندی کے اگلے مرحلے کے لیے مذاکرات میں مصروف ہے۔ یہ مذاکرات قاہرہ کے حکام کے ساتھ جاری ہیں۔
-
فوج غزہ پر حملے کے نئے منصوبے پر عمل کے درپے ہے : اسرائیلی میڈیا
اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زامیر نے آج جمعے کے روز غزہ کی پٹی پر ایک نئے ...
بين الاقوامى -
کیا ویٹکوف نے غزہ کی تعمیرنو سے متعلق عرب منصوبہ پُر کشش قرار دیا ؟
مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی اور مشرق وسطی کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیف ...
بين الاقوامى -
چار عرب ممالک کی غزہ کی تعمیر کے لیے عرب ممالک کے پیش کردہ منصوبے کی حمایت
فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ وہ غزہ ...
مشرق وسطی