سعودی عرب میں تاریخی مساجد کی بحالی اور تعمیر نو کے ’شہزادہ محمد بن سلمان پروجیکٹ‘کے دوسرے مرحلے میں الجوف خطے کی مساجد کی حفاظت کو فروغ دینے کے ساتھ اور فنکارانہ، ڈیزائن اور معلوماتی اقدار کے امتزاج کے ذریعے انہیں نقصان اور بگاڑ سے بچانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ارد گرد کے حالات اور ممکنہ خطرات پر احتیاط سے غور کیا جانا ہے۔
اس ضمن میں السعیدان مسجد جو اس وقت الراحیبن کے پڑوس میں زیر تعمیر ہے ایک اہم ترین تاریخی مسجد ہے ۔ یہ مسجد قدیم تاریخی بنیادوں پر تعمیر کی گئی ہے اور یہ 620ھ میں تعمیر کی جانے والی شہر کی سب سے قدیم مسجد ہے۔ مسجد میں جمعہ اور پانچ وقت کی باجماعت نماز کے اہتمام کےساتھ اس سے ملحقہ ایک عدالت خانہ، جہاں تنازعات کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔
مسجد کی تعمیر کا قصہ
یہ مسجد السعیدان گروپ کی طرف سے تعمیر کی گئی تھی۔ سعودی عرب شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمان کے دور میں عطا اللہ السعیدان کو الجوف میں امام اور قاضی مقرر کیا گیا تھا- یہ مسجد قرآن کریم کا ایک درس گاہ تھی، جس کے قرآنی حلقے دو شفٹوں میں کام کرتے تھے۔
یہ مسجد قدیم کنویں میں سے ایک کے قریب ہے جسے ابوالجبل کنواں کہا جاتا ہے، اس میں وضو کے لیے پانی کے راستے میں اترنے کے لیے استعمال ہونے والی ایک سیڑھی ہے، جس میں وضو ک خانے پہلے 7 مربع میٹر کا اضافہ ہوا تھا۔ پہلےوضو خانے کی جگہ 2.39 مربع میٹر تھ۔ جب کہ اس میں 68 نمازیوں کی گنجائش تھی۔ گذشتہ ادوار میں اس میں نماز روک دی گئی تھی۔
تاریخی مساجد کی بحالی
پرنس محمد بن سلمان پراجیکٹ برائے بحالی مساجد کا مقصد مملکت بھر میں 130 تاریخی مساجد کی بحالی کا منصوبہ ہے جس میں 30 مساجد شامل ہیں. یہ کام تاریخی عمارتوں کی بحالی اور تعمیر نو کا تجربہ رکھنے والی سعودی کمپنیوں کے ذمہ ہے۔ جب کہ ان میں سعودی عرب کے شاہی انجینئر بھی شامل ہیں۔