مسجد الحرام کی رمضان المبارک کے لیے 33,000 سعودی ساختہ لگژری قالینوں سے آراستگی
اعلیٰ قسم کے پائیدار قالین جمعہ اور رمضان کے مہینے میں استعمال ہوتے ہیں
سعودی حکام نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجد کو ہزاروں لگژری قالینوں سے آراستہ کیا ہے۔
مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی نے کہا، سعودی عرب میں 33,000 لگژری قالین بنائے گئے ہیں اور یہ اپنے اعلیٰ معیار، شاندار کاریگری اور پائیداری کے لیے مشہور ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کی اطلاع کے مطابق قالین جمعہ کے روز رمضان کے مہینے اور دیگر اہم مواقع پر استعمال ہوتے ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کی پیمائش 1.2 بائی چار میٹر یا 1.2 بائی تین میٹر ہے۔
ایس پی اے نے مزید کہا کہ قالین 1.6 سینٹی میٹر موٹے اور بڑی تعداد میں زائرین کی آمدورفت برداشت کرنے کے قابل ہیں۔
اتھارٹی کا ایک مشن خدمات فراہم کرنا اور حج و عمرہ ادا کرنے والوں اور حرمین الشریفین کے زائرین کی ضروریات پوری کرنا ہے۔
اتھارٹی نے اس ہفتے اعلان کیا کہ اس نے رمضان المبارک کے پہلے نصف کے دوران حرمین الشریفین میں عمرہ زائرین اور دیگر نمازیوں کو افطار کے تقریباً 11 ملین کھانے فراہم کیے۔