'العربیہ نیوز' : نئے ڈیبیٹ شو 'کاؤنٹر پوائنٹس' کی لانچنگ کردی گئی
'العربیہ' نے رات کے وقت میں اپنے مقبول عام پروگراموں میں ایک اور بہترین اجافہ کرے ہوئے نیا ' ڈیبیٹ شو ' کاؤنٹر پوائنٹ ' کا شروع کر دیا ہے۔ اس نئے شو کی میزبان میلنڈا نوسیفورا ہیں۔
اس نئے شو کے موضوعات سی سیاست کے جڑے ہون گے۔ جن میں بین الاقوامی سیاست کی الجھی ہوئی گتھیوں کو سلجھانے کی کوشش کی جائے گی۔ اور دونوں طرف کے نقطہ نظر کو براراست تقابل کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔
اس بحث مباحثے سے ایک معیاری، تعمیری اور فکر انگیز بحث جنم لے گی۔ بین الاقوامی سیاسی شخصیات اور دانشوروں کے خیالات ، تبصرے، استدلال کو سامنے لایا جائے گا۔ مختلف زاویے واضح ہوں گے اور رازوں کر پردہ چاک ہوگا۔
اہم بات یہ ہے کہ یہ خسوصی اہمیت کا 'ڈیبیٹ شو ' 'کاؤنٹر پوائنٹس' اگلے ماہ 3 اپریل سے ہفتے میں چار دن نشرکیا جانے والا پروگرام ہو گا۔
اس نئے شروع کیے گئے ڈیبیٹ شو ' کے لیے پہلے ' کاؤنٹر پوائنٹس ' میں غزہ کی سلگتی صورت حال کو زیر بحث لایا گیا ہے۔ اس پہلے پروگرام کے مہمان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق اٹارنی اور ہارورڈ کے ایسوسی ایٹ پروفیسرایلن ڈر شووڈز اور ممتاز فلسطینی ایکٹویسٹ اور کولمبیا یونیورسٹی کے سابق معاونپروفیسر احمد ایلدان کو دعوت دی گئی۔
پروگرام کی میزبان میلنڈا نیوسیفورا معروف امریکی چینل 'سی این این' سمیت کئی دوسرے بین الاقوامی نیٹ ورکس کی سابق نامہ نگار ہیں۔ ٹی آر ٹی ورلڈ میں بھی پریزینٹر رہ چکی ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی نامہ نگار بننے سے پہلے اپنے کیریئر کا آغاز آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن سے کیا تھا۔
تین گھنٹے کے نئے بلاک میں اس شو کے علاوہ، اینکر لی-این جیرنس کی میزبانی میں ایک نیوز پروگرام' دی ریال ڈیل ' ہو گا ۔ یہ پروگرام معیشت کے کے تازہ ترین مسائل ، رجحانات اور حرکیات کو زیر بحث لائے گا۔ اس کی میزبانی ' ٹام برجس واٹسن 'کے پاس ہو گی۔