اقوام متحدہ کےترجمان نے بتایا ہے کہ گزہ میں ہمارے کمپاؤنڈ پر اسرائیلی بمباری کے بعد گزہ میں تعینات غیر مقامی عملے کے ارکان میں تقریبا ایک تہائی کمی کر دی گئی ہے۔ یہ کمی غزہ میں اقوام متحدہ کے اس عملے میں کی گئی ہے جس کا تعلق دوسرے ملکوں سے ہے۔
18 مارچ سے جنگ بندی معاہدے کو توڑ کر شروع کیا گیا اسرائیل کا نیا جنگی سلسلہ اب تک اقوام متحدہ کے ایک کارکنوں کے علاوہ سینکڑوں فلسطین شہری بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہکے ترجمان سٹیفن دجارک نے غزہ میں اپنے عملے کی کمی کرنے کا یہ اعلان اپنے معمول کی بریفنگ کے دوران کیا ہے۔ انہوں نے بتایا غزہ میں اقوام متحدہ کا عملہ تقریباً ایک سو ارکان پر مشتمل ہے تاہم ان اب تقریباً 30 کارکنوں ککو واپس بھیجا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا سٹاف میں کمی اسی ہفتے کی جارہی ہے۔ یہ وہ کارکن ہوں گے جو غیر مقامی ہیں اور مختلف ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ تاہم یہ کمی عارضی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہمارے عملے کے ارکان جلد واپس غزہ آسکیں گے۔
انہوں نے یہ بات بھی اس وقع پر زور دیتے ہوئے کہی ' اقوام متحدہ کو چھوڑ کر نہیں جارہا ۔ تاہم سیکرٹری جنرل کو یہ مشکل فیصلہ کرنا پڑا ہے۔
ترجمان سٹیفن دجارک کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہکو ادارہ آج بھی جنگ زدہ گزہ کے رہنے والوں کے لیے امدادی کاموں کے لیے اس طرح کمٹمنٹ رکھتا ہے جس طرح اس سے پہلے رکھتا تھا۔
دجارک کے مطابق بلغاریہ سے تعلق رکھنے والے ایک کارکن کی ہلاکت ہوئی اور دوسرے چھ کارکن زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے چھ کارکن کا تعلق جن ممالک سے ہے ان میں فرانس، مالدوو، برطانیہ ، شمالی مقدونیہ، اور فلسطینی علاقےشامل ہیں۔
انہوں نے کہا جنگی فریق کو معلوم تھا کہ جہاں پر گولہ باری کی جارہی ہے یہ اقوام متحدہ کے کمپاؤنڈ کی جگہ ہے۔ خیال رہے یہ گولہ باری اسرائیلی فوج نے ٹینک سے کی گئی تھی۔ اس لیے سیکرٹری جنرل نے جامع اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔
غزہ کی وزارت سحت نے بھی اقوام متحدہ کے کمپاؤنڈ پر اسرائیلی حملے کی تصدیق کی ہے ۔ تاہم اسرائیل نے ابتدائی طور پر تردید کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے حماس کے ایک جگہ پر حملہ کیا تھا جہاں سے اسرائیل پر فائرنگ کی جانے کی تیاری تھی۔
مگر دجارک نے کہا ہمارا یقین ہے کہ جان بوجھ کرہمارے کمپاؤنڈ کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس لیے شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے ایک اور بیان نے کہا ہے کہ اس کے دستے نے پیر کے روز ریڈ کراس سے متعلق ایک عمارت پر فائر کیا ہے۔