حرمین میں انتہائی تعداد کی موجودگی کے دوران 'سمارٹ سلیوشنز' سہولت پیدا کریں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سعودی عرب میں سمارٹ سلیوشنز کے ذریعے مسجد حرام میں حجاج کے لیے آسائش اور آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔ ماہرین نے یہ نظام حرمین میں حجاج کی انتہائی تعداد اور بڑے سے بڑے ہجوم کے دوران بھی نظم اور آسانی کو برقرار رکھنے کے لیے تیارکیا ہے۔

انتہائی ہجوم کے اوقات میں بغیر کسی مشکل کے مسجد حرام کے اندر آسکیں گے اور واپس باہر بھی جا سکیں گے۔ اس نظام میں حجاج کی حفاظت اور راحت کا پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ اہتمام کیا گیا ہے۔

حرمین شریفین کی ' جنرل اتھارٹی فار دی کیئر' کی طرف سے یہ اہتمام دونوں حرموں کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے کیا گیا ہے ۔ اسی جدید نظام کی مدد سے حرمین کی تذویراتی نگرانی کی جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں کمانڈ سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ یہی کمانڈ سنٹر حرمین کے داخلی دروازوں کی نگرانی کی جائے گی۔

جدید نگرانی کا یہ نظام کیمروں سے جڑا ہوا ہے۔ یہ کیمرہ سسٹم حقیقی وقت میں داخلے کی نقل و حرکت کی نگرانی کرتا ہے۔ حجاج کے بہاؤ کے بارے میں فوری تصاویر کی مدد سے رہنمائی کرتا ہے۔ نیز ہجوم کے زیادہ بڑھ جانے کی صورت ممکنہ خطرات کی نشاندہی کرتا ہے۔

اس دوہرے نظام نے مسجد کے اندر ہجوم کنٹرول کرنےکا طریقہ تبدیل کر دیا ہے۔ یہ نظام سعی اور طواف کے راستوں سمیت تمام اہم حصوں میں موثر ہے۔

اس نظام کو موثر بنانے کے لیے مقامی نیویگیشن کو بہتر بنانے کے لیے 200 سے زیادہ ڈیجیٹل پینلز بھی نصب کیے گئے ہیں۔ اس کی مدد سے حجاج کرام کو مسجد کے احاطے میں زیادہ مؤثر طریقے سے آنے جانے میں مدد ملے گی۔

اس نگرانی کے نظام کو مصنوعی ذہانت سے لیس کیا گیا ہے اور تاریخی ڈیٹا کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فیصلہ سازی میں مدد کی جاتی ہے۔ اس ڈیٹا اور ان کیمروں کی فراہم کردہ تصاویر کی بنیاد پر بہتر فیصلہ اور انتخاب کر سکیں۔

مقامی نگرانی کا نظام بہتر بنانے کے لیے 200 سے زائد ڈیجیٹل پینلز بھی نصب کیے گئے ہیں۔ مزید الیکٹرک گالف کارٹس کی تعداد بھی 400 کی تعداد تک بڑھا دی گئی ہے۔

یہ سمارٹ سلیوشنز کا نظام حج سیزن کے دنوں میں حجاج کرام کی مختلف قسم کی ضروریات کو آسانی کے ساتھ ممکن بناتا ہے۔ یہ ایک آرام دہ اور آسان نقل و حمل کویقینی بناتا ہے۔

علاوہ ازیں حرمین میں ایک برا کولنگ سسٹم بھی بنایا گیا ہے۔ یہ نظام مسجد حرام میں بھی درجہ حرارت کو نارمل رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ اس مقصد کے لیے 155000 ٹن ریفریجریشن کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی طرح روشنی کا بھی ایک پائیدار نظام تیار کیا گیا ہے۔ حرمین میں ساؤنڈ سستٹم میں بھی اس سمارٹ سسٹم کا حصہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں