ایک طرف اسرائیلی وزیر اعظم کو غزہ میں دوبارہ جنگ شروع کرنے، بیروت اور جنوبی لبنان میں بمباری اور شام میں مسلسل دراندازی اور حملوں پر عالمی رد عمل کا سامنا ہے وہیں غزہ میں قید اسرائیلیوں کے خاندانوں کی طرف سے بھی انہیں سخت اندرونی دباؤ کا سامنا ہے۔
"اسے بچاؤ۔۔۔۔ وہ اپنی بینائی کھو چکا ہے"
تمام مذاکرات کے باوجود غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کی جانب سے تنقید کم نہیں ہوئی ہے۔ یہ خاندان براہ راست الزامات کے ساتھ کہ حکومت پر الزام لگا رہے کہ وہ اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لیے ان کے بیٹوں کو جنگ کا ایندھن بنا رہی ہے۔
اس معاملے میں ایک نئی پیشرفت میں اسرائیلی قیدی ایلون اوہیل کے والدین نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے فوری ملاقات کی درخواست کی اور انہیں بتایا کہ ان کا بیٹا جان لیوا زخموں کا شکار ہے اور نابینا ہونے کے قریب ہے۔ متاثرہ خاندان نے وزیراعظم نیتن یاھو کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جسے جمعہ کو ’ٹائمز آف اسرائیل‘ میں شائع کیا گیا تھا۔
حماس کے ساتھ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے دوران اس سال کے شروع میں رہائی پانے والے قیدیوں سے موصول ہونے والی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے ادیت اور کوبی اوہیل نے وزیر اعظم کو لکھا کہ وہ اپنے بیٹے کی جان کے لیے خوفزدہ ہیں۔ ان سے ملاقات کرنے کو کہا تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ ان کی رہائی کو کیسے یقینی بنایا جائے۔
اوہیل کے خاندان نے بھی کہاکہ حماس نے انسانی بنیادوں پر تمام زخمی افراد کو رہا نہیں کیا۔ ایلون اپنی بینائی کھونے کے دہانے پر ہے اور اس کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ نیتن یاہو نے جمعہ کو اوہیل کے والدین کو فون کیا۔ انہوں نے اوہیل کی حالت سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں کسی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات کے بارے میں وہ پرامید نہیں۔
یہ بھی واضح نہیں کہ آیا اس نے کال کے علاوہ جوڑے سے ملنے پر بھی رضامندی ظاہر کی تھی۔
-
کراچی پریس کلب کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی پاکستانی صحافیوں کے دورہ اسرائیل کی مذمت
"دورہ اسرائیلی جنگی جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے ، فلسطینی کاز کے لیے اپنی غیر ...
پاكستان -
اسرائیلی فوج کی جانب سے ایمبولینس پر گولی چلانے کا اعتراف
امدادی کارکنان پر دانستہ حملوں اور وحشیانہ قتلِ عام کا الزام
مشرق وسطی -
نیتن یاہو اہالیان غزہ کو وصول کرنے والے ملکوں کی تلاش میں ہیں: اسرائیلی عہدیدار
دو اسرائیلی عہدیداروں نے ویب سائٹ "ایکسیوس" کو بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم ...
مشرق وسطی