اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز کی جانب سے غزہ میں فوجی آپریشن وسیع کیے جانے کے اعلان کے بعد اس حوالے سے بعض تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر دوبارہ قبضے کا منصوبہ ابھی تک اگلے مراحل کی منصوبہ بندی میں ہے۔ یہ بات اسرائیلی اخبار "يديعوت احرونوت" نے فوج کے ذرائع کے حوالے سے بتائی۔
ذرائع نے آج بدھ کے روز بتایا کہ منصوبہ ابھی تک اعلی سیاسی اور سیکورٹی سطح پر منظوری کے لیے اسٹاف کمیٹی اور کابینہ میں نہیں پہنچا ہے۔
اسی طرح ایک سیکورٹی ذریعے نے اسرائیلی اخبار کو بتایا کہ موجودہ پالیسی غزہ میں مزید چھوٹے علاقوں پر قبضے اور فضائی حملوں کے ذریعے مسلح عناصر کے خاتمے کی کارروائیوں پر انحصار کر رہی ہے۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں عملی زمینی لڑائی ابھی دور ہے۔ اسرائیلی فوج اس وقت اپنی صفوں کو پورا کرنے میں مصروف ہے۔ اس کے لیے باقاعدہ فوجیوں کی مقرر رخصت منسوخ کی جا رہی ہے کیوں کہ فوج کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے۔ دوسری طرف عسکری خدمت سے جڑنے والے اضافی فوجیوں کا تناسب کم ہو گیا ہے۔
اس سے قبل اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے آج بدھ کے روز ایک بیان میں باور کرایا کہ "غزہ کی پٹی میں وسیع رقبوں کو قبضے میں لے کر انھیں اسرائیلی سیکورٹی علاقوں میں شامل کیا جائے گا"۔ اسرائیلی وزیر کے مطابق لڑائی کے علاقوں سے مقامی آبادی کا بڑے پیمانے پر انخلا عمل میں آئے گا۔
یسرائیل کاتز نے غزہ کی آبادی پر زور دیا کہ وہ حماس پر قابو پائیں اور اسرائیلی قیدیوں کو واپس کر دیں۔ کاتز کے مطابق یہ جنگ کو ختم کرنے کا واحد طریقہ ہے۔
یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب آج بدھ کی صبح سے غزہ پر اسرائیلی بم باری کا سلسلہ جاری ہے۔ طبی ذرائع نے العربیہ نیوز کو بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں چند گھنٹوں کے اندر 55 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی کے شمالی علاقوں بالخصوص بیت لاہیا اور بیت حانون کو خالی کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ اس سے قبل غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں بھی اسی نوعیت کے احکامات دیے گئے۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے غزہ کے اندر پہلے ہی ایک بڑا بفر زون قائم کر دیا ہے۔ اسرائیل نے جنگ سے قبل غزہ کی پٹی کے اطراف مجود رقبے کو سیع کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ نتساریم گزر گاہ میں ایک بڑے سیکورٹی زون کا بھی اضافہ کر دیا گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی قیادت نے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کے رضاکارانہ کوچ کو آسان بنانے کے لیے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیل نے گذشتہ ماہ 18 مارچ کو حماس کے ساتھ فائر بندی کا معاہدہ توڑ دیا تھا۔ اس نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اچانک فضائی حملے کیے جن میں سیکڑوں فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔
-
غزہ کا مستقبل : مصری صدر کے ساتھ گفتگو کے بعد ٹرمپ پرجوش ہو گئے
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح کے ساتھ ان کی منگل کے ...
بين الاقوامى -
غزہ میں روٹی ندارد ، غذائی ذخیرے سے متعلق اسرائیلی دعویٰ "بے ہودہ" قرار
اسرائیل کی جانب سے جنگ کی طرف لوٹنے اور غزہ کی پٹی کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے ساتھ ...
بين الاقوامى -
غزہ کی پٹی میں وسیع رقبے پر قبضہ کر کے اسے ضم کر لیں گے : اسرائیل
اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے غزہ میں جاری فوجی آپریشن میں بڑے پیمانے پر ...
بين الاقوامى