اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے پہلی بار ایران اور القسام بریگیڈز کے کمانڈر انچیف محمد الضیف اور غزہ میں حماس تحریک کے سربراہ یحییٰ السنوار کے درمیان خط و کتابت کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے منصوبے کو ایران کی حمایت حاصل تھی۔
الضیف اور السنوار کو 500 ملین ڈالر ملے
کاٹز نے مشوٹ ڈویژن کے انٹیلی جنس یونٹ کے دورے کے دوران بیان میں کہا کہ الضیف اور السنوار نے قدس فورس کے کمانڈر سے اسرائیل کو تباہ کرنے کے لیے 500 ملین ڈالر مانگے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک دستاویز جو انہوں نے پہلی بار پیش کی ہے اس میں ان رہنماؤں کی گفتگو کی ریکارڈنگ بھی شامل ہے۔ یہ ریکارڈنگ غزہ میں حماس کے سینئر رہنماؤں کی سرنگوں سے ملی ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ دستاویز اسرائیل کو تباہ کرنے کے حماس کے منصوبے کے لیے ایران کی حمایت کے حصے کے طور پر ایران، السنوار اور الضیف کے درمیان براہ راست تعلقات کی موجودگی کو ثابت کرتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی فلسطینی شاخ کے سربراہ ایزدی نے الضیف اور السنوار کی درخواست کا جواب دیا تھا اور کہا تھا کہ ایران اپنی مشکل اقتصادی صورتحال اور ایرانی عوام کے مصائب کے باوجود حماس کو رقم فراہم کرتا رہے گا۔
ایران سانپ کا سر
اسرائیلی وزیر نے کہا کہ ایران سانپ کا سر ہےاور تمام تر تردیدوں کے باوجود ایران آج تک اسرائیل کو تباہ کرنے کی خواہش کے جھنڈے تلے غزہ سے، لبنان، شام، مغربی کنارے اور اب یمن میں حوثیوں کے ذریعے تمام شعبوں میں دہشت گردی کی فنڈنگ اور حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔
-
اسرائیلی دستاویز جھوٹی ہیں: حماس نے سات اکتوبر حملے سے ایران کے تعلق کی تردید کردی
اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز کی جانب سے پہلی بار یہ انکشاف کرنے کے بعد کہ ایران ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی دستاویز جھوٹی ہیں: حماس نے سات اکتوبر حملے سے ایران کے تعلق کی تردید کردی
اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز کی جانب سے پہلی بار یہ انکشاف کرنے کے بعد کہ ایران ...
مشرق وسطی -
اسرائیل پر سات اکتوبر کا حملہ، پرانی تحقیقات کے لیے جائزہ کمیٹی قائم
اسرائیلی فوج کے نئے سربراہ نے ساتھ اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے تاریخی حملے کی ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی سکیورٹی ایجنسی کا سات اکتوبر کا حملہ روکنے میں ناکامی کا اعتراف
قبل ازیں اسرائیلی فوجی تحقیقات بھی سامنے آ چکی ہیں
مشرق وسطی