اگرچہ اسرائیل نے گذشتہ ماہ 18 مارچ کو غزہ کی پٹی میں جنگ دوبارہ شروع کر کے فائر بندی کا معاہدہ توڑ دیا ... تاہم مصر کی جانب سے دوبارہ سے جنگ بندی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
قاہرہ نے گذشتہ دو روز کے دوران میں فلسطینی تنظیم فتح موومنٹ کے ایک وفد کی میزبانی کی جس نے غزہ کو بچانے کے لیے ایک "ریسکیو پلان" پیش کیا۔
وفد کی قیادت جبریل الرجوب نے کی۔ ان کے علاوہ محمد اشتیہ اور روحی فتوح بھی شامل تھے۔ وفد نے قاہرہ میں مصری ذمے داران کے ساتھ کئی ملاقاتیں کیں۔
ذرائع نے آج پیر کے روز العربیہ نیوز کو "ریسکیو پلان" کے اہم نکات بتائے۔
پلان میں مذکور ہے کہ حماس ... تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) کے پروگرام کی پابند ہو گی۔
فلسطینی اتھارٹی غزہ کی پٹی میں قانونی اختیارات کی حامل ہو گی۔
فلسطینی منفعتوں کو برقرار رکھنے کے لیے بین الاقوامی قانونی قرار دادوں کی پاسداری کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
بیرونی مداخلتوں سے دور فلسطینی فیصلے کی خود مختاری کی اہمیت باور کرانا شامل ہے۔
اس کے علاوہ زور دیا گیا کہ فلسطینی صفوں کا اتحاد غزہ میں فلسطینی اتھارٹی کی واپسی کے لیے راہ ہموار کرتا ہے، جبری ہجرت کے منصوبے کو روکتا ہے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی خود مختاری کو برقرار رکھتا ہے۔
اس سے قبل مصر نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان فائر بندی کے لیے ایک نئی تجویز پیش کی تھی۔
تاہم اسرائیلی فوج کی جانب سے ابھی تک فوجی آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ آپریشن کو غزہ کی پٹی کے شمال، جنوب اور مشرقی حصے میں وسیع کیا جا رہا ہے۔
-
میکرون کی جانب سے نقلِ مکانی اور غزہ، مغربی کنارے کے الحاق کی مخالفت
انہوں نے حماس کے بغیر نئی غزہ حکومت کی تجویز پیش کی
بين الاقوامى -
غزہ جنگ صحافیوں کے لیے مہلک ترین، عالمی جنگوں سے زیادہ رپورٹرز کی ہلاکت
اب تک 232 صحافی ہلاک ہو چکے ہیں
مشرق وسطی -
اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے والے برطانوی فوجیوں پر غزہ میں جنگی جرائم کا الزام
شکایت میٹروپولیٹن پولیس کو کی جائے گی
مشرق وسطی