سعودی شہری کو مالی بدعنوانی کے جرم میں 5 سال قید کی سزا
سعودی عرب کے ایک شہری کو 5 سال کے لیے سزائے قید سنائی گئی ہے۔ جس نے مالی معاملات میں دوسروں کے ساتھ دھوکہ دہی کی تھی۔ یہ بات سعودی خبر رساں ادارے 'ایس پی اے' نے منگل کے روز رپورٹ کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مالی معاملات میں دھوکہ دہی کو روکنے کے لیے قائم ادارے 'فنانشیئل فراڈ پراسیکیوشن' نے اپنی تحقیقات کے نتیجے میں اس شخص کے بارے میں بتایا ہے کہ اس نے کئی لوگوں سے فراڈ کیا۔ جن میں آن لائن بزنس کے نام پر لوگوں کو جعلی مصنوعات بھیج کر دھوکہ دیا اور جیسے ہی ان سے رقم موصول ہوگئی یہ سزا یافتہ شخص ان کو فون پر بلاک کر کے ان کی دسترس سے بچتا رہا۔ تاہم فون بلاک کرنے سے پہلے یہ یقینی بناتا رہا کہ ان کی طرف سے اسے رقم موصول ہو جائے یا رقم بنک میں منتقل ہو چکی ہو۔
سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن سے متعلق اس ادارے نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ معاشرے میں ہر طرح کے معاشی فراڈ اور دھوکہ دہی کو روکے گا اور لوگوں کے اموال و املاک کی حفاظت کرے گا۔ ایسے کسی بھی فرد کو یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کر کے انہیں تنگ کرے۔
-
سعودی عرب : گرد آلود آندھیوں کے سبب مشرقی حصے میں تدریس معطل
سعودی عرب میں دو صوبوں الشرقیہ اور الاحساء میں محکمہ تعلیم نے منگل کے روز طلبہ کی ...
مشرق وسطی -
سرحد پار بد عنوانی کے انسداد کے لیے سعودی عرب اور قازقستان کے درمیان تعاون
سعودی عرب اور قازقستان کے درمیان بد عنوانی کے انسداد اور مشترکہ تعاون کے حوالے سے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب : حجاج کے داخلہ اقدامات یکجا کرنے کے لیے "تصریح" پلیٹ فارم
سعودی عرب میں وزارتِ داخلہ نے حج کے اجازت ناموں کے لیے یکساں ڈیجیٹل پلیٹ فارم ...
مشرق وسطی