غزہ میں فلسطینی مزاحمتی گروپ القسام بریگیڈ نے ہفتے کے روز ایک اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں قیدی کو زندہ دکھایا گیا ہے۔ یہ قیدی ٹیلی فون پر عبرانی زبان میں بات کر رہا ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے اس قیدی کو ایلکانا بوہبوت کے نام سے شناخت کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسے سات اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل کے علاقے سے موسیقی میلے سے گرفتار کیا گیا تھا۔
ہفتے کے روز جاری کردہ اس ویڈیو کو القسام بریگیڈ نے چار منٹ سے زائد کے کلپ پر محیط رکھا ہے۔ قیدی ایک چھوٹے سےکمرے میں موجود ہے اور اپنے ایک دوست اور اہلخانہ سے بات کر رہا ہے۔
تاہم بین الاقوامی خبر رساں ادارے ' اے ایف پی ' کا کہنا ہے یہ یقین سے کہنا کہ یہ ویڈیو کب ریکارڈ کی گئی ممکن نہیں ہے۔ نہ ہی یہ ممکن ہے کہ یہ سمجھا جا سکے کہ یہ فون حقیقت میں بھی ہوا ہے یا نہیں۔
اسرائیلی قیدی کو جس فون کےساتھ دکھایا گیا ہے وہ ایک لینڈ لائن فون ہے۔ نہ کہ موبائل فون ہے۔ وہ فون پر اپنے دوست سے کہہ رہا ہے کہ اس کی اہلیہ کو لے کر وائٹ ہاؤس جائے۔ تاکہ اس کی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہو اور وہ رہائی کی کوشش کریں۔
یاد رہے فلسطینی گروپوں کی طرف سے حالیہ چند ہفتوں کے دوران جاری کردہ یہ تیسری ویڈیو ہے۔ تنیوں ویڈیو اسرائیل کی غزہ میں 18 مارچ سے از سر نو چھیڑی گئی جنگ کے دوران سامنے لائی گئی ہیں۔ ویڈیو میں وہ اسرائیلی حکومت سے اپیل کر رہا ہے کہ اس کی رہائی کے لیے کوشش کی جائے۔
سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر القسام بریگیڈ کے حملے میں مجموعی طور پر 251 اسرائیلیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ جن میں سے 58 اب بھی غزہ میں قید ہیں۔ البتہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان میں سے 34 ہلاک ہو چکے ہیں۔