بیت المقدس کے مسیحی رہنما کا غزہ کے لیے پوپ فرانسس کے جذبات کو خراج تحسین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یروشلم میں آرچ بشپ پیئربٹیسٹا پیزابالا نے پوپ فرانسس کو خراج تحسین پیش کیا ہے کہ انہوں نے غزہ کی مسیحی کمیونٹی کے ساتھ غیرمعمولی کمٹمنٹ کا اظہار کیا۔ خاص طور پر غزہ میں جاری جنگ کے دوران وہ غزہ کے مسیحیوں کے لیے بہت فکر مند رہتے تھے۔

علاقے میں کیتھولک مسیحیوں کی سب سے بڑی اتھارٹی جنہیں آنجہانی پوپ پونٹف کا جانشین سمجھا جاتا ہے۔ پیزابالا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں تقریباً اس سب کچھ کی تھوڑی سی نمائندگی کی جاتی ہے جو پوپ کے دل میں بسی ہوئی تھی۔

پوپ فرانسس جن کا پیر کے روز 88 سال کی عمر میں انتقال ہوا غزہ میں امن کے حامی تھے اور وہ اس کے لیے مسلسل مطالبہ کرتے رہے۔

مسیحی کمیونٹی کے سرپرست نے کہا کہ وہ غزہ کے مسیحیوں کے بہت قریب تھے اور ہر شام غزہ کی مسیحی قیادت کے ساتھ فون پر بات چیت کرتے تھے۔اپنے لوگوں کی خیریت معلوم کرتے تھے اور ان کا حوصلہ بڑھاتے تھے۔ ان کی یہ فون کال ہر شام ٹھیک 7 بجے غزہ میں موصول ہوتی تھی۔ جس میں وہ ہمیں صبر، تحمل اور حوصلے کا پیغام دیتے تھے۔

انہیں غزہ کی پٹی پر 24 لاکھ کے قریب رہنے والے فلسطینیوں بشمول ایک ہزار مسیحیوں کے حالات سے غیرمعمولی دلچسپی تھی اور وہ ان کے جنگ میں بےگھر ہونے پر پریشان رہتے تھے۔

یاد رہے ان مسیحیوں میں زیادہ تر آرتھوڈاکس ہیں۔ جبکہ 135 مسیحیوں کا تعلق کیتھولک فرقے سے ہے۔ جنگ کے شروع کے دنوں سے ہی ان کیتھولک مسیحیوں کو ہولی فیملی گرجاگھر میں پناہ دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بعض آرتھوڈاکس مسیحی بھی اسی گرجا گھر میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

خیال رہے 60 سالہ پیزابالا اطالوی فرانسسکن ہیں جو انگریزی و عبرانی زبان پر عبور رکھتے ہیں۔ وہ 1990 میں یروشلم آئے تھے۔ ستمبر 2023 میں انہیں کارڈینل بنایا گیا۔ پیزابالا کے دورہ غزہ سے بین الاقوامی سطح پر امن اپیلوں پر توجہ مبذول ہوئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں