سعودی عرب : وزیر صحت کی قیادت سپورٹس بلیوارڈ میں ہیلتھ واک کا اہتمام
سعودی عرب کے وزیر صحت فہد الجلاجل کے زیر قیادت ہفتہ کے روز 'ہیلتھ واک 30' کا اہتمام کیا گیا۔ تاکہ عوامی صحت کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے اور اس کے لیے مختلف 'انیشی ایٹوز' لیے جا سکیں۔
' ہیلتھ واک 30' کا مقصد ان ایشوز کو بھی اجاگر کرنا تھا جن کا اس وقت وسیع پیمانے پر سامنا ہے اور 80 فیصد لوگ جسمانی سرگرمیوں کے نہ ہونے کی وجہ سے متاثر ہو رہے ہیں اور ان کو بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ ہے۔
واک کا اہتمام کر کے ہیلتھ سے متعلق سوچ اور رویوں میں تبدیلی لانا ہے۔ تاکہ شہریوں کو زیادہ صحت مند اور متحرک زندگی کے حوالے سے رہنمائی دی جا سکے اور فعال بنایا جا سکے۔
اس صحت مندانہ طرز زندگی کو اپنانے کے لیے کی گئی کوششوں کے نتیجے میں اب تک 58.5 فیصد بالغ شہری ایک ہفتے کے دوران 150 منٹ کی جسمانی سرگرمیوں کو اختیار کر چکے ہیں۔ یہ سال 2024 کے متعین کیے گئے ہدف سے بہتر نتائج ہیں۔
بچوں میں 18.7 فیصد میں روزانہ 60 منٹ کی جسمانی مشقت یا سرگرمی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ان کوششوں کے نتیجے میں شہریوں کی اوسط عمر اور صحت مند زندگی کے امکان میں بہتری لانا مقصود ہے جو آج کل 78 سال 8 ماہ کی شرح سے موجود ہے۔
شہریوں کو صحت مندانہ طرز زندگی دینے اور معیاری زندگی کی طرف لانے کا ہدف ویژن 2030 میں بھی شامل ہے۔
وزیر صحت فہد الجلاجل نے کہا وہ اس کوشش پر حقیقی معنوں میں بہت خوش ہیں کہ ہم ایک نیا ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ایک نئے ہدف کو حاصل کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ایک دن میں 30 منٹ تک واک کرنا بھی صحت کے معیار کو بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے اور سنگین قسم کی بیماریوں سے بچانے کا باعث بن سکتا ہے۔
موسم گرما کی آمد آمد کے حوالے سے وزیر صحت نے ہدایت کی کہ گرمیوں کی شدت کے دوران شہری شام کے وقت اپنی سیر کا پروگرام بنا سکتے ہیں اور چہل قدمی کر سکتے ہیں۔ تاکہ انہیں گرمی اور سن سٹروک سے بھی بچے رہیں اور اپنے آپ کو متحرک رکھ سکیں۔
انہوں نے صحت مندی کے حوالے سے سہولیات اور ماحول فراہم کرنے والے مالز کی بھی تعریف کی جو شہریوں کو ورزش کی طرف مائل کرتے ہیں اور ان کی زندگیوں میں بہتری لانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
یاد رہے مملکت میں یہ پروگرام 2019 میں شروع کیا گیا تھا اور اب تک یہ مملکت کے مختلف علاقوں میں جاری کیا جا چکا ہے۔
شاپنگ مالز میں اس امر کی سہولت فراہم کی گئی ہے کہ شہری آرام سے ان میں واک کر سکیں اور ورزش کی سہولت بھی انہیں دستیاب ہو سکے۔
اسی طرح پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے شیشے کی بوتلوں کا استعمال اور ریستورانوں میں تازہ اور صحت مندانہ کھانوں کی فراہمی بھی ان مالز میں بطور ترجیح ان کی سرگرمیوں کا حصہ بن چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہم سوچتے ہیں 'واک 30 ' کا جس طرح سعودی عرب میں اہتمام کیا گیا ہے دوسرے ملکوں میں بھی اس طرح کی واک کا اہتمام کر کے اپنے شہریوں کو صحت مند ماحول اور زندگی دینے میں مدد دی جا سکتی ہے۔
ورلڈ ہیلتھ پروگرام کے ڈائیریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس کا ذکر کرتے ہوئے وزیر صحت فہد الجلاجل نے کہا وہ بھی 'واک 30' پروگرام میں ہمارے ساتھ ہیں۔
-
سپیکر قومی اسمبلی کا دورہ سعودی عرب، مسلم ورلڈ لیگ کے سربراہ سے ملاقات
مسلم ورلڈ لیگ کے سربراہ شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ اور پاکستان کی قومی اسمبلی ...
پاكستان -
سعودی عرب کےویژن 2030ء کےدوران فوجی صنعتوں کی لوکلائزیشن کےتناسب میں 19اعشاریہ35 فیصداضافہ
سعودی عرب میں تعمیرو ترقی کے انقلاب آفریں پروگرام’ویژن 2030‘ تمام شعبہ ہائے زندگی ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب اور قطر شام کے ذمے عالمی بینک کا قرض ادا کریں گے
سعودی عرب اور قطر عالمی بینک کو شام کے تقریباً 15 ملین ڈالر کے بقایا جات ادا کرنے ...
مشرق وسطی