سپیکر قومی اسمبلی کا دورہ سعودی عرب، مسلم ورلڈ لیگ کے سربراہ سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مسلم ورلڈ لیگ کے سربراہ شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ اور پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی ہے۔ اس سے قبل سیکر سردار ایاز صادق کا مسلم ورلڈ لیگ کے ہیڈ کوارٹرز میں خیر مقدم کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں عہدے داروں نے دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سپیکر ایاز صادق نے مسلم ورلڈ لیگ کی طرف سے اسلامی دنیا کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

ملاقات میں امہ کو درپیش بڑے بڑے چیلنجوں کو ایڈریس کرتے ہوئے بچیوں کی تعلیم ، مسلم اقلیتوں کے حقوق ، مسلمانوں کے باہمی اتحاد، اسلامو فوبیا کے کور میں مسلمانوں کی دشمنی پر مبنی واقعات کی روک تھام کے لیے کوششوں اور متعلق فورمز پر بات کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر نے اپنے اس دورے کے دوران ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر کے علاوہ گورنر مدینہ سلمان بن سلطان شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ عبداللہ الشیخ اور مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ سے بھی الگ الگ ملاقات کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں