ایرانی خبر رساں ایجنسی "مہر" نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ بات چیت میں دونوں شخصیات نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
مہر ایجنسی نے مزید بتایا کہ رابطے کے آغاز میں سعودی وزیر خارجہ نے شہید رجائی بندرگاہ میں پیش آنے والے آتش زدگی کے الم ناک واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور مملکت سعودی عرب کی حکومت اور عوام کی جانب سے متاثرہ خاندانوں اور ایرانی حکومت و عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی اعلیٰ حکام کی جانب سے بھیجے گئے تعزیتی اور ہمدردی کے پیغامات پر قدردانی کا اظہار کیا۔
مہر ایجنسی کے مطابق عراقچی نے خطے کی صورت حال میں پیش رفت کے حوالے سے ایران کے موقف کا جائزہ لیتے ہوئے نشان دہی کی کہ ... غزہ اور مغربی کنارے میں صہیونی ریاست کے جرائم کے تسلسل اور لبنان پر اس کے بار بار حملوں کے نتیجے میں عدم تحفظ کی صورت حال میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عراقچی نے اس صدی کی سب سے بڑی نسل کشی روکنے کے لیے بین الاقوامی برادری کو متحرک کرنے کی اپیل کی۔
اسی طرح عراقچی نے اپنے سعودی ہم منصب کو ایران اور امریکہ کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات کی تازہ ترین پیش رفت سے بھی آگاہ کیا.
-
ایران کی بندرگاہ پر دھماکے اور کم از کم 40 ہلاکتوں کے دو دن بعد آگ بدستور برقرار
ایران میں آگ بجھانے والے امدادی کارکنان پیر کے روز بھی ملک کی سب سے بڑی تجارتی ...
مشرق وسطی -
کوئی فوجی حل نہیں، کسی بھی حملے کا فوری جواب دیا جائے گا: ایران کا نیتن یاہو کو جواب
ایران نے پیر کے روز اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی طرف سے تہران کے جوہری ...
مشرق وسطی -
ایران : رجائی بندرگاہ پر دھماکے سے لگنے والی آگ تیسرے روز بھی بھڑکی ہوئی
ایران میں فائر بریگیڈ کے عملے نے آج پیر کے روز، مسلسل تیسرے دن بھی ملک کی سب سے ...
مشرق وسطی