ایران نے عندیہ دیا ہے کہ وہ یورینیم کی افزودگی پر عارضی پابندیوں کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے، اگرچہ امریکہ سے جاری بات چیت میں ابھی تک اس نکتے پر تفصیل سے بات نہیں ہوئی۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے منگل کے روز اپنے بیان میں کہا کہ "ابھی افزودگی کی سطح اور مقدار پر تفصیل سے بات چیت نہیں ہوئی، تاہم عمومی طور پر ہم نے واضح کر دیا ہے کہ ہم ایک محدود مدت کے لیے افزودگی کی سطح، اس کی مقدار اور دیگر ایٹمی امور پر کچھ پابندیاں قبول کر سکتے ہیں"۔
ایرن کی ’تسنیم" نیوز ایجنسی کے مطا بق روانچی نے کہا کہ یہ اقدامات صرف اعتماد سازی کے لیے ہوں گے۔
"یورینیم افزودگی پر بات نہیں ہوگی"
اگرچہ اتوار کو عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان چوتھے دور کی ایٹمی بات چیت کسی واضح پیش رفت کے بغیر ختم ہوئی، تاہم دونوں فریق اس مرحلے پر مطمئن نظر آئے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پیر کے روز واضح کیا تھا کہ "یورینیم کی افزودگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا" لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ایران اعتماد سازی کے لیے افزودگی کی حد کم کرنے کے امکان پر غور کر سکتا ہے۔
ایرانی صدر مسعود بزشکیان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران اپنے اصولوں سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گا، لیکن ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ ایران کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا۔
امریکی تنبیہ: افزودگی سرخ لکیر ہے
ادھر امریکی ایلچی اسٹیو ویٹکوف نے ایران کی یورینیم افزودگی کی کوششوں کو "سرخ لکیر" قرار دیا، جسے امریکہ ہرگز عبور نہیں ہونے دے گا۔
ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا آغاز 12 اپریل کو عمان کی ثالثی میں ہوا، جو اس سے قبل 2015 ءکے تاریخی جوہری معاہدے میں بھی کردار ادا کر چکا ہے۔
فی الوقت ایران 60 فیصد تک یورینیم افزودہ کر رہا ہے، جو کہ 90 فیصد کی اس سطح سے بہت قریب ہے جسے فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تشویش ظاہر کی ہے کہ دنیا میں ایران واحد ملک ہے جو جوہری ہتھیاروں کا حامل نہیں، لیکن اس سطح تک یورینیم افزودہ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ 2025 ءکے معاہدے میں ایران کی جوہری سرگرمیوں پر سخت پابندیاں عائد کی گئی تھیں، جس کے بدلے اقتصادی پابندیاں نرم کی گئیں۔ ایران اس معاہدے پر ایک سال تک قائم رہا، تاہم 2018 ءمیں امریکہ کے یکطرفہ انخلا کے بعد ایران نے بتدریج اس سے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا تھا۔
-
کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا:ایرانی فوج کا دوٹوک انتباہ
اسرائیل کی طرف سے مسلسل اشتعال انگیزیوں اور خطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے تناظر میں ...
مشرق وسطی -
امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے ایران پر نئی پابندیاں عائد
امریکی محکمہ خزانہ نے پیر کے روز ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا ...
بين الاقوامى -
ایران میں قید سویڈش شہری کو دل کا دورہ پڑنے پر علاج کی سہولیات فراہم نہیں کی گئی: وکیل
سویڈن کے ایرانی نژاد ماہر تعلیم احمد رضا جلالی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد علاج کی ...
بين الاقوامى