ابوظہبی کے دورے اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اور امارات کے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ امریکہ اور امارات کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر کی وائٹ ہاؤس میں میزبانی کی خواہش کا بھی اظہار کردیا۔
دونوں صدور نے یو اے ای کے دارالحکومت ابوظہبی کے قصر الوطن میں ملاقات کی۔ شیخ محمد بن زاید نے خطے میں امن اور استحکام کے حصول کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے اپنے ملک کے عزم کا اعادہ کیا۔
رائٹرز کے مطابق انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کا ملک اپنے اور امریکہ کے مفاد میں امریکہ کے ساتھ دوستی کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ شیخ محمد بن زاید نے کہا کہ آپ کے منصب سنبھالنے کے بعد سے ہمارے ممالک کے درمیان تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ شیخ محمد بن زاید نے ابوظہبی کے ’’ الوطن‘‘ محل میں اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبال کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کا ملک اگلے دس سالوں میں امریکہ میں تقریباً 1.4 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ شیخ محمد بن زاید نے کہ امارات اور امریکہ کے درمیان ترقی کے لیے ایک مضبوط شراکت داری ہے۔ اس شراکت داری میں خاص طور پر نئی معیشت، توانائی، جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور صنعت کے شعبوں میں ایک بے مثال اضافہ ہوا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ مصنوعی ذہانت کے منصوبے "منفرد" ہوں گے۔
دورے کے دوران امارات کے سربراہ شیخ محمد بن زاید نے صدر ٹرمپ کو "وسام زاید" سے نوازا جو متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ ترین اعزاز ہے جو دو طرفہ دوستی اور تعاون کو فروغ دینے میں ان کی کوششوں کے اعتراف میں ریاست کے سربراہان کو دیا جاتا ہے۔ یہ اعزاز ٹرمپ کے ابوظبی کے الوطن محل میں سرکاری استقبال کے دوران دیا گیا۔ ابوظہبی میں اپنے دورے کے اختتام کے ساتھ صدر ٹرمپ نے اپنا خلیجی دورہ مکمل کرلیا۔ وہ سب سے پہلے سعودی عرب، پھر قطر اور پھر امارات گئے تھے۔
-
خلیجی دورے کے آخری مرحلے میں امریکی صدر کی امارات آمد
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خلیجی دورے کے اختتام پر ابو ظبی پہنچ گئے، جہاں متحدہ ...
مشرق وسطی -
سعودی وزیر دفاع اور اماراتی صدر کی اہم ملاقات، علاقائی امن و استحکام پر مشاورت
سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ محمد ...
مشرق وسطی -
امریکہ کی متحدہ عرب امارات کو 1.4 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری
امریکی حکام نے بتایا ہے کہ دفتر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کو ایک ارب چالیس کروڑ ...
بين الاقوامى